ورلڈ ٹی ٹونٹی گرو پ ٹو ، نیوزی لینڈ نے پاکستا ن کو 22رنز سے ہراکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
منگل 22 مارچ 2016 22:16
موہالی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔22مارچ2016ء )ورلڈ ٹی ٹونٹی کے گرو پ ٹو میں نے کو سے ہرا دیا ہے ۔ پنجاب کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کیوی اوپنرز نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 62رنز جوڑے جس کے بعد ولیمسن 17رنز بنا کر پوویلین لوٹے۔کولن منرو بھی کچھ خاص نہ کرسکے اور 7رنز بنا کر آفریدی کی پہلی وکٹ بن گئے ۔ مارٹن گپٹل کی 48گیندوں پر 80رنز کی جارحانہ اننگز کا خاتمہ محمد سمیع کے ہاتھوں بولڈ ہونے سے ہوا ۔
کورے اینڈرسن بھی تین چوکوں کی مدد سے 21رنز بنا کر آفریدی کی دوسری وکٹ بن گئے ۔ لیوک رونچی بھی 11رنز بنا کر پوویلین لوٹے۔روس ٹیلر نے 23گیندوں پر 36رنز سکور کرکے کیویز کو بیس اووررز میں 180رنز کرنے میں مدد دی ۔ پاکستان کی جانب سے آفریدی اور سمیع نے 2،2جبکہ عرفان نے ایک کھلاڑی آؤٹ کیا ۔(جاری ہے)
181رنز کے ہدف کے تعاقب میں شرجیل خان نے پاکستان کو جارحانہ آغاز فراہم کیا اور احمد شہزاد کے ساتھ ملکر پہلی وکٹ کے لیے 65رنز جوڑے ،شرجیل 25گیندوں پر 47رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔
خالد لطیف بھی 3رنز بناکر پوویلین چلتے بنے ۔احمد شہزاد بھی بجھے بجھے نظر آئے اور 32گیندوں پر 30رنز بناکر آؤٹ ہوگئے ، شاہد آفرید ی نے 9گیندوں پر 19رنز سکور کیے تاہم پھر سوڈھی کا شکار بن گئے ۔عم اکمل بھی 24رنز کھیل کر پوویلین لوٹ گئے جبکہ شعیب ملک اور سرفراز احمد ٹیم کی نیا پار نہ لگا سکے اور پاکستان مقررہ 20اوورز میں 158رنز بنا سکا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ملنے اور سینٹر نے 2،2جبکہ سوڈھی نے ایک کھلاڑی آؤٹ کیا ۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ گروپ بی سے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.