ورلڈ ٹی ٹونٹی میں نیوزی لینڈ کیخلاف شکست پر سابق کرکٹرز سخت برہم
بدھ 23 مارچ 2016 12:36
اسلام آباد /کراچی /لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2016ء)سابق کرکٹر نے نیوزی لینڈ کے خلاف شکست پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ چھ اوورز میں 66رنز کے بعد بھی ٹیم ہار جائے توتکلیف ہو نا یقینی ہے ‘ بیٹسمینوں نے تیز کھیلنے کے بجائے غیر ضروری طورپر سست روی کا مظاہرہ کیا اور ڈاٹ بالز سے ٹیم کیلئے مشکلات پیدا کر دیں۔
ایک انٹرویو میں شعیب اختر نے کہا کہ شاہد آفریدی کی کپتانی ٹھیک نہیں تھی،6 اوورز میں 66 رنز بنانے کے بعد بھی ٹیم ہار جائے تو تکلیف ہونا یقینی بات ہے،انھوں نے کہا کہ میچ کے دوران بیٹنگ آرڈر درست نہ رہا، فیلڈنگ معیاری ہوتی تو 15 ‘20 رنز بچا کر نتیجہ اپنے نام کیا جا سکتا تھا۔سابق کپتان محمد یوسف نے کہا کہ خالد لطیف کافی عرصہ ٹیم سے باہر رہے، شرجیل خان کے بعد شعیب ملک، سرفراز احمد یاکپتان خود ہی بیٹنگ کیلئے آ جاتے تو زیادہ بہتر ہوتا، میچ کے دوران پلاننگ ہی ٹھیک نہ تھی ‘بیٹسمینوں نے ضرورت سے زیادہ ڈاٹ بالز کھیلیں ‘شعیب محمد نے کہاکہ اب تک کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میچز میں مجھے ٹیم مینجمنٹ کا کوئی کردار نظر نہیں آیا، کوئی بھی ٹیم 180 رنز کا بڑا ہدف اسی وقت پانے میں کامیاب ہوتی ہے جب کوئی ایک کھلاڑی غیر معمولی اننگز کھیل جائے، ٹوئنٹی20 کرکٹ میں تیسری پوزیشن بڑی اہم ہے، خالد لطیف کو اس نمبر پر بھیج کر ٹیم مینجمنٹ نے بڑی غلطی کی۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.