ہولی کا تہوار نیکی کا بدی پر غالب آنے کا دن ہے،وزیر اقلیتی امور گیان چند اسرانی کی ہندو برادری کو ہولی کی مُبارکباد
بدھ 23 مارچ 2016 21:10
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2016ء) صوبائی وزیر اقلیتی اُمور گیان چند اسرانی نے ہندو برادری کے مُقدس تہوار ہولی پر پاکستان کی ہندو برادری کو مُبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہولی کا تہوار نیکی کا بدی پر غالب آنے کا دن ہے ۔ ہمیں آج کے دن یہ عہد کرنا ہے کہ ہم برائیوں کا خاتمہ کریں اور نیکی کی جانب راغب ہوں ۔
(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان بالخصوص سندھ کی ہندو برادری آج کے دن عبادت گاہوں میں پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں اور عہد کریں کہ ہمیں پاکستان کو دشمن سے بچانا اور مستحکم کرنا ہے ۔
آج کل ہمارا وطن جس نازک وقت سے گزر رہا ہے اس میں ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی کی فضاء قائم رکھنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہولی کے مُقدس تہوار پر پاکستان پیپلز پارٹی کی جمہوری حکومت نے سندھ میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جو اس سے پہلے کسی حکومت نے نہیں کیا ۔ سندھ بین المذاہب ہم آہنگی کا مقام ہے جہاں صوفیاء اور اولیاء نے محبت سے آپس میں مل جل کر رہنے کی تعلیمات دیں اور ہمارا فرض ہے کہ ہم اُن کی تعلیمات سے بہرو مند ہوں ۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.