سروس ٹائرز جونیئر نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر
جمعہ 25 مارچ 2016 13:18
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مارچ۔2016ء)سروس ٹائرز جونیئر نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوئی۔ انڈر 18 بوائز میں حارث عرفان الحق نے یکطرفہ مقابلہ کے بعد اسد اللہ کو 6-1, 6-1 سے شکست دے کر جونیئر نیشنل چیمپئن کا ٹائٹل جیت لیا ۔فائنلزکو دیکھنے کیلئے زندہ دلان لاہور کی بڑی تعداد ٹینس کورٹس میں آئی۔فائنل کے مہمان خصوصی پاکستان کے نمبر ون ٹینس کھلاڑی تمغہ امتیاز پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رشید ملک تھے۔
اس موقع پر پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رشید ملک، اشفاق چوہان ،منصور وڑائچ، کرنل (ر) آصف ڈار، رائے سلیم ، سہیل رضا ، فہیم صدیقی ، سڈ صدیقی اور دیگر بھی موجود تھے۔ رشید ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹینس کی کوالٹی بہت بہتر ہوئی ہے۔(جاری ہے)
نئے کھلاڑیوں کو کھیلنے کے زیادہ موقع مل رہے ہیں۔ انہوں نے سروس ٹائرز کے ڈائریکٹر عارف سعید، عمر سعید اور پوری مارکیٹنگ ٹیم کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اتنا شاندار ایونٹ سپانسر کیا۔
انڈر 18 ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں برکت اللہ اور اسد اللہ نے حارث عرفان الحق اور مجاہد خان کو زبردست مقابلے کے بعد 7-5, 6-4 سے شکست دے کر ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔انڈر 10 بوائز کے فائنل میں اذان شاہد نے بلال عاصم کو 8-4 سے شکست دے کر فائنل جیت لیا۔ انڈر 12 بوائز کا فائنل فیضان فیاض نے عبدالحنان خان کو 8-6 سے ہرا کر جیت لیا۔انڈر 14 بوائز کے فائنل مقابلے میں حمزہ بن ریحان نے دلچسپ مقابلے کے بعد نعلین عباس کو 6-4, 6-3 سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.