امریکہ اور روس کا شام کا نیا آئین اگست تک تیار کر نے کا فیصلہ
ہم نے عبوری سیاسی حکومت اور آئین کے مسودے کی تیاری کے لیے اپنے اہداف مقرر کر لیے ہیں ‘ امریکی وزیر خارجہ
جمعہ 25 مارچ 2016 14:15
جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) امریکہ کے سیکرٹری خارجہ جان کیری نے کہاہے کہ امریکہ اور روس اس بات پر متفق ہیں کہ شام کا نیا آئین اگست تک تیار کر لیا جائے۔امریکی یہ بات وزیر خارجہ جان کیری نے ماسکو میں روسی کے صدر سے ملاقات کے بعد کہی ۔انھوں نے بتایا کہ دونوں ملک اس بات پر متفق ہیں کہ شام میں سیاسی حکومت کی منتقلی کیلئے روس کی حکومت اور باغیوں کے مابین مذاکرات کا عمل تیز کیا جائے ‘اسی سلسلے میں امن مذاکرات کا ایک اور دور جینوا میں اختتام پذیر ہوا ۔
اپنے روسی ہم منصب سرگئے لاروف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں جان کیری نے کہا کہ ہم نے عبوری سیاسی حکومت اور آئین کے مسودے کی تیاری کے لیے اپنے اہداف مقرر کر لیے ہیں اور ہم اسے اگست تک مکمل کر لیں گے۔(جاری ہے)
جان کیری نے یہ نہیں بتایا کہ روسی حکام سے بات چیت کے دوران شام کے صدر بشار الاسد کے مستقبل پر بات ہوئی یا نہیں۔انھوں نے واضح کیا کہ صدر الاسد کو صحیح اقدامات کرنے چاہیے ‘ اور امن مذاکرات شامل ہونا چاہیے۔
روسی وزیر دفاع لاروف نے کہا کہ روس اور امریکہ شام کی حکومت اور حزبِ اختلاف پر زور دیں گے کہ وہ جینوا میں براہراست بات چیت کریں اور عبوری حکومت کے خدوخال کے بارے میں آگے بڑھیں۔روس اور امریکہ نے کہا کہ وہ شام میں جنگ بندی پر عمل دارآمد پر زور دیں گے۔ شام میں 27 فروری سے جنگ بندی شروع ہوئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
-
وہ جھنم میں رہتے ہیں،پرنس ولیم اورکیٹ کے بچوں کی فیشن ڈیزائنرکاچونکا دآینے والاانکشاف
-
اقوامِ متحدہ کا اسرائیل پر امداد روکنے کا الزام، قحط کا انتباہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.