انجینئروں ،ہنرمندوں کی بدولت 35برس پُرانے کارخانوں کی مرمت و دیکھ بھال کے کام قابل ستائش ہیں،سی ای او پاکستان اسٹیل
پاکستان سٹیل کے ا نجینئرز ،ہنرمند قیمتی سرمایہ ہیں، قابلیت ،صلاحیت سے خود انحصاری پالیسی کے تحت مرمت کے کام مکمل کئے، جنرل ظہیر احمد خان
جمعہ 25 مارچ 2016 18:35
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء ’’ملک کے واحد فولاد ساز ادارے پاکستان اسٹیل کے انجینئرز اور ہنرمند قیمتی سرمایہ ہیں، اِن انجینئروں اور ہنرمندوں نے اپنی قابلیت ، صلاحیت اور تجربے کی بدولت قومی ادارے کیلئے جو کام سرانجام دیئے ہیں وہ قابل ستائش ہیں‘‘۔ اِن خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان اسٹیل میجر جنرل (ریٹائرڈ) ظہیر احمد خان، ہلال امتیاز(ملٹری) نے آج آپریشنز بلڈنگ میں ایک پُر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اِس تقریب میں سی ای او پاکستان اسٹیل نے4 آپریشنل یونٹس کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز / انچارجز کو قائم مقام ڈپٹی چیف انجینئر کے تقرری کے لیٹرز جاری کئے۔ تقرر نامے حاصل کرنے والوں میں سنٹرنگ پلانٹ کے انجینئر علی حسن ہکڑو، سی او بی پی پلانٹ کے انجینئر حامد حسین، ریفریکٹریز پلانٹ کے انجینئر عبدالحمید شیخ اور ایئر اسٹیم گیس اینڈ نیٹ ورک کے انجینئر نذیر احمد قاضی شامل ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.