ہسپتال کے عملے کیخلاف احتجاج

Zeeshan Haider ذیشان حیدر ہفتہ 26 مارچ 2016 22:30

لورالائی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 26 مارچ۔2015ء) کاکڑ جمہوری پارٹی ،سٹیزن ایکشن کمیٹی تحریک شعور انسا نیت ، انجمن ناجران دکانداران سول سو سائٹی نے چونگی چوک پر ٹائر جلا کر مین قومی شاہراہ ژوب روڈ بلا ک کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا اس دوران خطاب کر تے ہو ئے محمد اخلاص حمزہ زئی،محمود خان اوتمانخیل،محمد یوسف کاکڑ، ملک جمال شاہ کدیزئی، اور دیگر نے کہا کہ ہم گذشتہ روز ہسپتال گئے اور وہاں صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ سے ہسپتال کے معاملات پر شکا یات کر رہے تھے کہ ایم ایس لورالائی کے باڈی گارڈ نے ہمارے ساتھی عصمت اﷲ کاکڑ پر حملہ کیا اور اسے شدید زخمی کر دیا جس کی ہم پرزور الفاظ میں مذمت کر تے ہیں اور مطالبہ کر تے ہیں کہ ایم ایس کو فوری ٹرانسفر کر کے اس کے باڈی گارڈ اور ایم ایس کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے ورنہ ہم اپنے احتجاج کو مزید وسط دینگے۔

متعلقہ عنوان :