کراچی ،سماعت سے محروم افراد کی سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ مختص کرنے کیلئے احتجاجی ریلی
معذورافراد باالخصوص قوت گویائی اورسماعت سے محروم افراد کے لیے پالیسی کا فوری اعلان کیا جائے،مظاہرین کا مطالبہ
پیر 28 مارچ 2016 19:13
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) سندھ بھر سے آئے ہوئے قوت گویائی اورسماعت سے محروم (گونگے اوربہرے) افراد نے سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ مختص نہ کیے جانے کے خلاف کراچی پریس کلب سے سندھ اسمبلی تک ریلی نکالی اوراسمبلی کے بیرونی گیٹ کے قریب آرٹس کونسل چورنگی پردھرنادیا ۔ مظاہرین نے بینراورکتبے اٹھارکھے تھے جن پرمطالبات درج تھے،مظاہرین کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمتوں میں ان کے لیے مختص دوفیصد کوٹے پربھی حکومت سندھ عمل نہیں کررہی ہے اوردوفیصد کوٹہ بھی دوسری سرکاری ملازمتوں کی طرح اقربا ء پروری کی نذرہوجاتا ہے۔
خیرپورسے آئے ہوئے محمد انورکا کہنا تھا کہ حکومت سندھ دیگرمعذوروں کی طرح قوت گویائی اورسماعت سے محروم افراد کے ساتھ انصافی کررہی ہے اورانہیں ملازمتوں میں حق نہیں دیا جارہا ہے اس کے برعکس صوبہ پنجاب میں جسمانی معذوری نابیناافراد ڈیف اورڈمب افراد کویکساں سہولیات دی جارہی ہیں اورملازمتوں کے کوٹے پرمکمل عملدرآمد کیا جارہا ہے جبکہ حکومت پنجاب نے کوٹہ تین فیصد کردیا ہے لیکن حکومت سندھ دوفیصد کوٹے پربھی عمل نہیں کررہے اورہمارے لیے مختص اسامیوں پرصحت مند افراد کوبھرتی کرلیا جاتا ہے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.