ڈرگ انسپکٹرز صوبے میں جعلی ادویات کی روک تھام کے سلسلے میں ٹھوس اقدامات اٹھائیں شہرام خان
منگل 29 مارچ 2016 18:13
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 مارچ۔2016ء) خیبر پختونخوا کے سنیئر وزیر برائے صحت شہرام خان تراکئی نے صوبہ بھر کے ڈرگ انسپکٹرز کو صوبے میں جعلی ادویات کی روک تھام کے سلسلے میں ٹھوس اور نتیجہ خیز اقدامات اُٹھانے اور اس حوالے سے اپنی کارکرگی کو بہتر بنانے کے لئے ایک مہینے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے تنبیہ کی ہے کہ غیر تسلی بخش کارکردگی کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ مجموعی طور پر ڈرگ انسپیکشن کے شعبے کی غیر تسلی بخش کارکرگی کی صورت میں تما م ڈرگ انسپکٹرز کو سرپلس پول میں بھیج کر ڈرگ انسپکشین کا کام پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت نجی شعبے کے حوالے کیا جائے گا۔
وہ منگل کو یہاں پرصوبہ بھر کے ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹرز کے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔(جاری ہے)
سیکریٹری ہیلتھ محمد عابد مجید کے علاوہ محکمہ صحت کے دیگر متعلقہ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔صوبائی وزیر نے لوگوں کو معیاری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں ڈرگ انسپکٹروں کے کردار کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ جعلی ادویات کے استعمال کی وجہ سے اگر خدانخواستہ کوئی جاں بحق ہو جاتا ہے تو اس میں جعلی ادویات بنانے والے کے ساتھ ساتھ متعلقہ ڈرگ انسپکٹر بھی برابر کا ذمہ دار تصور کیا جائے گا۔
ڈرگ انسپکشین کے کام کو انتہائی حساس اور اہم قرارد یتے ہوئے انہوں نے ڈرگ انسپکٹرز پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض منصبی انتہائی ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ انجام دیں کیونکہ جعلی ادویات کی خود اُن کے گھر بھی پہنچ سکتے ہیں اور اسے اُن کا خاندان بھی متأثر ہا سکتا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا تمام ڈرگ انسپکٹرز کی کارکردگی کا باقاعدہ جائزہ لیا جائے گا جس کی بنیاد پر اچھا کام کرنے والوں کو آنے والے بجٹ میں اعزازیہ دیا جائے گا اور اُن کی ہر طرح سے حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ غیر تسلی بخش کارکردگی کے حامل اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شہرام تراکئی نے دڑگ انسپکٹرز کو یقین دلایا کہ صوبائی حکومت کنوئینس، اپ گریڈیشن اور پروموشن سمیت اُن کے تمام مسائل حل کرے گی بشرطیکہ وہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور جعلی ادویات کی روک تھام کے سلسلے میں موٴثر کردار ادا کریں جو اُن کے فرائض منصبی کاسب سے اہم حصہ ہےمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.