مردان کی ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام سپورٹس کمپلیکس مردان میں جشن بہاراں کی تقریبات جاری
منگل 29 مارچ 2016 19:23
مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مارچ۔2016ء ) مردان کی ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام سپورٹس کمپلیکس مردان میں جشن بہاراں کی تقریبات زور وشور سے جاری ہیں ۔جشن بہاراں کے سلسلے میں مردان کی تاریخ میں پہلی بار نشانہ بازی کے مقابلے پی آرسی سنٹر کے فائرنگ رینج میں ہوئے جس میں نشانہ بازی کے شائقین پستول اور شاٹ گن اور رائفل سے نشانہ بازی کے جوہر دکھائے۔
اسی طرح انٹر تحصیل کرکٹ ،فٹبال اور والی بال کے مقابلے بھی سپورٹس کمپلیکس مردان میں ہوئے۔ فٹبال میں مردان تحصیل نے کامیابی حاصل کی ۔کرکٹ میں مردان نے کاٹلنگ کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیاجبکہ والی بال میں مردان نے تخت بھائی کو شکست دی۔مخہ میں شموزئی نے بابوزئی کو ہرایا۔ انٹر تحصیل قرات ،نعت اور ملی نغموں کے مقابلے میں آنسی کالج میں اور بیڈمنٹن کے مقابلے بھی آج ہی عبدالولی خان یونیورسٹی میں منعقد ہوئے جس میں ضلع مردان کے مختلف سکولوں کے طلبہ نی حصہ لیا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.