دہشتگردوں کا گلشن اقبال پارک لاہور پر حملہ قومی سانحہ ہے ،سخت فیصلوں کا وقت آگیا،شیخ اعجاز رضا
بدھ 30 مارچ 2016 21:30
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء ) اتحاد بین المسلمین امن کمیٹی ڈویژن ساہیوال کے سیکرٹری جنرل شیخ اعجاز ارحمد رضا نے کہاہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے سخت اور بڑے فیصلوں کا وقت آگیاہے دہشتگردوں کا گلشن اقبال پارک لاہور پر حملہ قومی سانحہ ہے ۔ بچوں ‘عورتوں‘ نوجوانوں اور بوڑھوں کی شہادت حکومت اور ہمارے اداروں کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔
وہ گزشتہ رات سانحہ لاہور کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی اور مسیحی قوم سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ را کے ایجنٹ پاکستان سے گرفتار ہورہے ہیں بھارت پوری قوت سے پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتاہے اس لئے اب میٹنگز میں وقت ضائع کرنے کی بجائے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کئے جائیں۔ تقریب سے بین المذاہب امن کمیشن کے وائس چیئر مین ابراہان ڈائینل اور انچارج چرچز کونسل دلبر جانی نے کہاکہ پاکستان کو پرا من بنانے کیلئے مسیحی قوم کا بھی خون شامل ہے ۔
غم کی گھڑی میں حوصلہ دینے پر ہم مسلمان بھائیوں کے مشکور ہیں۔ تقریب سے اشتیاق حسین‘ قمر زیدی‘ قاری منظور احمد طاہر ‘اے ڈی چوہدری اور عبدالستار نقشبندی نے بھی خطاب کیا اور سانحہ لاہورکی شدید مذمت کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.