پاکستان کا ایران سے ”را“ کے ایک اور ایجنٹ راکیش عرف رضوان کی حوالگی کا مطالبہ
جمعرات 31 مارچ 2016 15:01
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مارچ۔2016ء) پاکستان نے را کے گرفتار ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری پر ایران کو قانونی مراسلہ بجھوادیا ۔وزارت داخلہ کے مراسلہ میں پاکستان کے خلاف ایران کی سرزمین کے استعمال ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے را کے نیٹ ورک کی تفصیلات مانگ لی ۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے سفارتی ذرائع سے ایران کو قانونی مراسلہ بجھوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایران میں موجود بھارتی جاسوس راکیش عرف عرفان کو فوری طورپرگرفتار کرکے پاکستان کے حوالے کیا جائے۔
مراسلہ میں را کے ایجنٹ کلبھوشن کے ایران میں قیام، ملاقاتوں اور سرگرمیوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔مراسلے میں ایران میں را کے نیٹ ورک اس کی سرگرمیوں کی تفصیلات کا تبادلہ کرنے کا کہا گیا ۔(جاری ہے)
قانونی مراسلے میں ایران کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے پر تشویش ظاہر کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ایران برادر اسلامی ملک ہے جس سے توقع نہیں کہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والی کسی سرگرمی کی اجازت دے گا۔
تعاون کی صورت میں دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہونگے اورخطے میں دہشت گردی کے واقعات اوردونوں ملکوں میں بدامنی کو کم کیا جاسکتا ہے۔ریاستی سرپرستی میں ایران کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان مخالف سرگرمیاں پاک ایران سرحد پر موجود پرامن ماحول کیلئے نقصان دہ ہوں گی۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.