بھارتی پنڈتوں کے سب جنتر منتر کالی آندھی نے ہوا میں ا ڑا دئیے‘ کالی آندھی پر پنڈتوں کا ’’کالا جادو‘‘ نہ چل سکا
ویسٹ انڈیز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل ایونٹ میں 193 رنز کا ہدف 2 گیندیں قبل حاصل کر کے ٹورنامنٹ کی موسٹ فیورٹ بھارتی ٹیم کو دھول چٹا دی بھارتی فلمسٹار انیل کپور اور سابق لیجنڈری پلیئر سچن ٹنڈولکر میچ ہارنے پر آبدیدہ ‘ گراؤنڈ میں سناٹا ‘ دھونی کے گھر کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی‘ بھارتی باؤلرز کی جانب سے پھینکی گئی 2 نو بالوں نے میچ کا رخ بدلا ‘ دونوں بار لینڈل سیمنز آؤٹ ہوئے مگر نو بال ہونے کے باعث نئی لائف لائن ملی‘ویرات کوہلی کے 89‘ روہت شرما کے 43اور اجنکا ریحانے کے 40 رنز ضائع لینڈل سیمنز کے 83‘ چارلس کے 52 اور آندرے رسل کے جارحانہ 43 رنز ‘جیت کے بعد ویسٹ انڈیز کے پلیئرز نے اپنا روایتی گینگ نیم ڈانس کیا‘کالی آندھی اب فائنل میں انگلینڈ سے 3 اپریل کو پنجہ آزمائی کرے گی شاندار بیٹنگ پر ورلڈ کپ کا پہلا ہی میچ کھیلنے والے لینڈل سمینز مین آف دی میچ قرار
جمعرات 31 مارچ 2016 22:49
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مارچ۔2016ء) بھارتی پنڈتوں کے سب جنتر منتر کالی آندھی نے ہوا میں ا ڑا دئیے‘ کالی آندھی پر پنڈتوں کا ’’کالا جادو‘‘ نہ چل سکا‘ ویسٹ انڈیز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل ایونٹ میں 193 رنز کا ہدف 2 گیندیں قبل حاصل کر کے ٹورنامنٹ کی موسٹ فیورٹ بھارتی ٹیم کو دھول چٹا دی‘ بھارتی فلمسٹار انیل کپور اور سابق لیجنڈری پلیئر سچن ٹنڈولکر میچ ہارنے پر آبدیدہ ہو گئے‘ گراؤنڈ میں سناٹا چھا گیا‘ دھونی کے گھر کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی‘ بھارتی باؤلرز کی جانب سے پھینکی گئی 2 نو بالوں نے میچ کا رخ بدلا ‘ دونوں بار لینڈل سیمنز آؤٹ ہوئے مگر نو بال ہونے کے باعث نئی لائف لائن ملی۔
بھارت کی طرف سے ویرات کوہلی کے 89‘ روہت شرما کے 43اور اجنکا ریحانے کے 40 رنز ‘ ویسٹ انڈیز کے سیموئیل بدری اور آندرے رسل کی ایک ایک وکٹ ‘ بھارت کی جانب سے جیت کیلئے دیا گیا 193 رنز کا ہدف ویسٹ انڈیز نے 2 گیندیں پہلے لینڈل سیمنز کے 83‘ چارلس کے 52 اور آندرے رسل کے جارحانہ 43 رنز کی بدولت حاصل کر لیا۔(جاری ہے)
شاندار بیٹنگ پر ورلڈ کپ کا پہلا ہی میچ کھیلنے والے لینڈل سمینز مین آف دی میچ قرار۔
جمعرات کو بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بھارت کو کھیلنے کی دعوت دی۔ بھارت کی جانب سے روہت شرما اور اجنکا ریحانے نے اننگز کا پر اعتماد آغاز کیا۔ بھارت کو پہلا نقصان 62 کے مجموعی سکور پر اس وقت اٹھانا پڑا جب روہت شرما 43 رنز بنا کر سیموئیل بدری کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد ویرات کوہلی کھیلنے کے لئے آئے اور چھا گئے۔ ویسٹ انڈیز کو دوسری کامیابی128 رنز پر ملی اور اجنکا ریحانے40 رنز بنا کر رسل کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنائے۔ ویرات کوہلی 89 ا ور کپتان دھونی 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے اننگز کا آغاز زیادہ پر اعتماد ثابت نہ ہوا اور جارح مزاج کرس گیل دوسرے اوور میں 6 کے مجموعی سکور پر 5 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔ ویسٹ انڈیز کو دوسرا نقصان 19 کے مجموعی سکو رپر مارلن سیموئیل کی صورت میں اٹھانا پڑا وہ 8 رنز بنا سکے تاہم اس کے بعد چارلس نے نئے آنے والے کھلاڑی لینڈل سیمنز کے ساتھ مل کر جارحانہ ا ور ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا۔ دونوں نے وکٹ کے چار وں اطراف خوبصورت شارٹس کھیلے۔ اس موقع پر 2 مرتبہ لینڈل سیمنز کیچ آؤٹ ہوئے ایک بار ایشون کی گیند پر اور دوسری بار پانڈیا کی گیند پر مگر دونو ں مرتبہ وہ خوش قسمت رہے اور گیندیں نو بال قرار دی گئیں۔ بھارت کو تیسری کامیابی 116 کے مجموعی سکو رپر اس وقت ملی جب ویرات کوہلی کی گیند پر اوپنر چارلس 52 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ کپتان سیمی نے اس موقع پر آندرے رسل کو بیٹنگ کیلئے بھیجا اور انہوں نے آتے ہی بھارتی باؤلرز پر بجلیاں گرا دیں اور گراؤنڈ میں چوکے ا ور چھکوں کی بارش کر دی۔ ویسٹ انڈیز نے بھارت ک یطرف سے جیت کیلئے دیا گیا 193 رنز کا ہدف 2 گیندیں قبل ہی حاصل کر لیا۔ ٹو رنامنٹ کا پہلا میچ کھیلنے والے لینڈل سمنز 83 رنز بنا کر آؤٹ رہے جبکہ آندرے رسل نے بھی 20 گیندوں پر 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔ میچ کے اختتام پر ویسٹ انڈیز کے پلیئرز نے اپنا ر وایتی گینگ نیم ڈانس بھی کیامتعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.