90فیصد ٹاڈ پکنے پر چنے کی برداشت شروع کرنے کی ہدایت

جمعہ 1 اپریل 2016 14:30

فیصل آباد۔یکم اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء ) ماہرین زراعت نے 90فیصد ٹاڈ پکنے پر چنے کی برداشت شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار چنے کی برداشت میں کسی غفلت ، تاخیر کامظاہرہ نہ کریں اور ماہرین کی ہدایات کے مطابق مطلوبہ ٹاڈ پکنے پر کٹائی کا آغاز کردیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چنے کی برداشت کیلئے صبح کا وقت انتہائی موزوں ہوتاہے لہٰذا کسان و کاشتکار صبح کے اوقات میں برداشت کی کوشش یقینی بنائیں ۔ انہوں نے کہاکہ اگر پکی ہوئی چنے کی فصل کی برداشت میں تاخیر کی جائے تو ٹاڈ جھڑنے کی وجہ سے پیداوار میں کمی کا عمل شروع ہو جاتا ہے جس سے کاشتکاروں کو مالی نقصا ن پہنچنے کا بھی احتمال رہتاہے ۔