مئی کے آخر تک پارٹی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہو جائے گا، عمران خان
جمعہ 1 اپریل 2016 18:42
اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ مئی کے آخر تک پارٹی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہو جائے گا، پہلے مرحلے میں تحصیل، ڈسٹرکٹ، صوبائی اور ریجنل لیول پر انتخابات کرائیں گے، خواتین ونگ کے انتخابات دوسرے مرحلہ میں ہوں گے۔ پارٹی کو تقسیم سے بچانے کے لئے پینل سسٹم نہیں بننے دیا۔
اپنی غلطیوں سے سبق سیکھ کر براہ راست الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار انٹرا پارٹی الیکشن کرانے میں کچھ غلطیاں ہوئیں، اپنی غلطیوں سے سبق سیکھا ہے اور براہ راست الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی الیکشن کے خلاف بہت سی پٹیشنز دائر کی گئیں۔(جاری ہے)
جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے کچھ پٹیشنز سن کر الیکشن رد کر دیئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں الیکشن سے ہی جمہوریت آ سکتی ہے۔ ہم نے تسنیم نورانی کو انٹرا پارٹی الیکشن کے لئے الیکشن کمیشن کا اختیار دیا تھا تاہم ہمارا الیکشن کمیشن اپنی حدود سے نکل کر پارٹی کی حدود میں آ گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ موبائل فون کے ذریعے اتنا بڑا الیکشن نہیں کرایا جا سکتا۔ تحصیل، ڈسٹرکٹ، صوبائی اور ریجنل لیول پر انتخابات کرائیں گے اور انتخابات کا یہ مرحلہ مئی کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا۔ خواتین ونگ کے انتخابات دوسرے مرحلے میں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرا پارٹی انتخابات میں جس پارٹی نے نقصان اٹھایا، وہ دوسری بار انٹرا پارٹی الیکشن کے لئے تیار ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.