(ن) لیگ غر بت نہیں غر یب مکاؤ منصوبہ پر کام کر رہی ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریبوں پر ڈرؤن حملہ ہے‘ چوہدری محمد سرور
حکمرانوں کا ”ڈنگ ٹپاؤ “پروگرام ملک کو ”مسائلستان“ بنا رہا ہے،ملکی خزانہ ہاتھ میں ریت کی طر ح خالی ہوتا جا رہا ہے‘ ورکرز کنونشن سے خطاب
جمعہ 1 اپریل 2016 18:56
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم اپریل۔2016ء) تحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ غر بت نہیں غر یب مکاؤ منصوبہ پر کام کر رہی ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریبوں پر ڈرؤن حملہ ہے، حکمرانوں کا ”ڈنگ ٹپاؤ “پروگرام ملک کو ”مسائلستان“ بنا رہا ہے،ملکی خزانہ ہاتھ میں ریت کی طر ح خالی ہوتا جا رہا ہے،پنجاب کے حکومتی منصوبوں میں کر پشن کے قصے عام ہو چکے ہیں مگرحکمران کر پشن کر نیوالوں کو خود پکڑ رہے اور نہ ہی نیب کو ایسے لوگوں کو پکڑ نے کی اجازت دے رہے ہیں بلکہ انکی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔
وہ تحر یک انصاف کے ور کرز کونشن اور پارٹی دفتر کے افتتاح کے موقعہ پر خطاب کر رہے تھے سابق گور نر وتحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ابھی گرمی آئی نہیں اور بجلی کے شاٹ فال میں اضافے سے عوام کو گھنٹوں لووڈشیڈنگ کا عذاب بھگتنا پر رہا ہے، لوگوں کا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے ،حکومت بجلی کا بحران حل کر نے میں بالکل سنجیدہ نہیں بلکہ حکمرانوں کی ساری توجہ اپنے اقتدابچانے پر ہے ، جب بھی (ن) لیگ اقتدار میں آتی ہے تو کسان ،مزدوراور چھوٹا تاجر رُل کررہ جا تا ہے ،حکمرانوں کی تباہی بربادی کا سبب عوام دشمن ترجحات ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.