پنجاب یونیورسٹی شعبہ اردو کے زیر اہتمام شکاگو یونیورسٹی کے پروفیسر کے ساتھ خصوصی نشست
جمعہ 1 اپریل 2016 20:03
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اپریل۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج شعبۂ اردوکے زیر اہتمام شکاگویونیورسٹی کے ’’شعبۂ جنوبی ایشیائی زبانیں اور تہذیبیں‘‘ کے پروفیسر ایمریطس اور اردو کے ممتاز محقق اور دانشور سی-ایم-نعیم کے ساتھ ایک خصوصی نشست منعقد ہوئی جس کی صدارت شعبۂ اردو کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی ڈاکٹر زاہد منیر عامر تھے۔
ڈاکٹر ناصر عباس نیر نے سی-ایم-نعیم کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے مشہور رسالے اینول آف اردو سٹڈیز کا اجرا کیا۔ انھوں نے انگریزی میں اٹھارویں اور انیسویں صدی کے اردو ادب پر کئی مقالات لکھے۔ ذکرِ میر کا انگریزی ترجمہ کیا ، سی-ایم-نعیم نے طلبا سے پرانے اردو کے رسائل اور ابتدا تا ۱۹۵۰ء کے اردو کے جاسوسی ادب پر گفتگو کی۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ اردو کے پرانے رسائل جیسے تہذیب نسواں شریف بی بی، عصمت، پنجہ فولاد وغیرہ کے شمارے اگر تلاش کرکے محفوظ نہ کیا گیا تو ہم اپنی تہذیبی اور ادبی تاریخ کے اہم گوشے کو گم کر دینے کے مرتکب ہوں گے۔
جاسوسی ادب پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اردو میں زیادہ تر انگریزی سے جاسوسی ناول ترجمہ کے گئے ہیں، لیکن کچھ طبع زاد ہیں۔ انھوں نے ندیم صہبائی، فداعلی جنجر، عمرظفر، قیسی رام پوری، تیرتھ رام فیروزپوری کی جاسوسی ادب کی خدمات کا خصوصی تذکرہ کیا ۔ سی-ایم-نعیم نے یہ بھی کہا کہ ہمارے ادب عالیہ میں برصغیر کی حقیقی زندگی کا عکس نہیں ملتا، مگر جاسوسی ادب میں ملتا ہے۔ڈاکٹر زاہد منیر عامر نے کہا کہ سی-ایم-نعیم نے قدیم ادبی رسائل کی طرف ہماری توجہ مبذول کرا کے ہمیں اس زاویے سے تحقیق کرنے کی راہ سمجھا دی ہے، ڈاکٹر محمد کامران نے کہا کہ شعبۂ اردو، دنیا کی ممتاز ادبی شخصیات کے ساتھ خصوصی نشستوں کا انعقاد باقاعدگی سے کرانا ہے۔ انھوں نے -سی-ایم-نعیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں شعبۂ اردو کے ڈاکٹر بصیرہ عنبرین، ڈاکٹر ضیاء الحسن، ڈاکٹر ناصر عباس نیر، ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی، ڈاکٹر عارفہ شہزاد اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.