این اے 267سے میرہمایوں عزیز کرد اور اسد اﷲ رئیسانی مومن کرد غیر مشروط طور پر میر خالد مگسی کے حق میں دستبردار ہوگئے
جمعہ 1 اپریل 2016 21:42
بولان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم اپریل۔2016ء)سابق سینیٹر حاجی لشکری رئیسانی کی صدارت میں حلقہ این اے 267ضمنی الیکشن کے سلسلے میں مہر گڑھ میں گرینڈ جرگہ کا انعقاد۔این اے 267کے امیدوار پر نوابزادہ خالد خان مگسی متفقہ امیدوار نامزد۔سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد،نوابزادہ اسد اﷲ رئیسانی،مومن کرد مسلم لیگ (ن) کے امیدوارنوابزادہ میر خالد مگسی کے حق میں دستبردارہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 267کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں گزشتہ روز سابق سینیٹرنوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کی صدارت میں کچھی کم جھل مگسی گرینڈ جرگہ مہر گڑھ میں منعقد ہوا جس میں اراکین صوبائی اسمبلی میر محمد عاصم کرد گیلو ،میر ماجد ابڑو،اور دیگر قبائلی عمائیدین کی بڑی تعداد شریک تھے۔(جاری ہے)
باہمی صلاح مشورے کچھی جھل مگسی کے عوام کے وسیع تر مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد،نوابزادہ اسد اﷲ خان رئیسانی،میر مومن کرد پاکستان مسلم لیگ (ن)کے نامزد امیدوار نوابزادہ میر خالد مگسی کی حمایت میں دستبردار ہو گئے اس موقع نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا کہ یہاں پر خاص طبقہ فکر کیلئے حکومتیں بنائی جاتے ہیں کچھی کے عوام مشترکہ فیصلوں کے ذریعے ظلم بربریت کے سیاست کو ختم کرنے کیلئے قمر بستہ ہوں عوام کے مفادات کے تحفظ اور صحیح فیصلے کرنے سے حلقہ میں خوشحالی کی لہر آئیگی ضمنی الیکشن میں ہم نے ایک ایسے شخص کی حمایت کی ہے جو نہ صرف امن پر ست ہے بلکہ خدا پرست بھی ہے صوبے میں امن کیلئے تمام قبائل کو ایک ساتھ ملکر سوچنا ہوگا تاکہ بلوچستان کے عوام کو پر امن اورترقی یافتہ بنانے کیلئے جو کوشیش کی جارہی ہیں انکو منزل مقصود تک پہنچایا جائے انہوں نے کہا کہ صوبے میں نفرت کے جو بیج بوئے گئے تھے جن کیلئے ذاتی مفادات کو پروان چڑھاکر عوام کی حقوق کی خلاف ورزی سب کے سامنے ہے اس طرح کے ہتھکنڈے بلوچستان کے عوام سے دور نہیں کر سکتے مخصوص ٹولہ آج بھی بلوچستان کے مفادات کے خلاف بر سرپیکار ہیں انہیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
مزید قومی خبریں
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
-
وفاقی وزراء محسن نقوی اور خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ ائیر پورٹ کا دورہ ، بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار ، فوری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، رانا مشہود احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.