جڑ ی بو ٹیاں غذا ئی خو د کفا لت اورما حو ل کیلئے بڑا خطرہ ہیں،ز ر عی ما ہر ین

ہفتہ 2 اپریل 2016 14:45

سلانوالی۔02 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 اپریل۔2016ء )ز ر عی ما ہر ین نے بتا یا ہے کہ جڑ ی بو ٹیاں غذا ئی خو د کفا لت اورما حو ل کیلئے بڑا خطرہ ہے، ایک محطا ط ا ندا ز ے کے مطا بق کیڑ ے مکوڑے 30فیصد، بیمار ی 20فیصد ،متفر ق 5فیصد اور جڑ ی بو ٹیاں ا کیلے فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں 45فیصد کمی کا با عث بنتی ہیں، انہوں نے بتا یا کہ جڑی بو ٹیا ں گند م کی فی ایکڑ پیداوار 18تا 30فیصد، کپا س 13تا 41فیصد، دھا ن 17تا 39فیصد، گنا 10تا 35مکئی 24تا 47فیصد، دا لیں 25تا 55فیصد، تیل دا ر ا جنا س 21تا 45فیصد اور سبز یا ت 39تا 80فیصد کم کر د یتی ہیں، جڑ ی بو ٹیا ں جہاں فصلوں کی پیداوار میں کمی کا با عث بنتی ہے و ہا ں ا ن کا معیا ر بھی خرا ب کر دیتی ہیں، جڑ ی بو ٹیاں قیمتی ز ر وسا ئل کیلئے بڑا خطر ہ بن کر سا منے آگئی ہے، و ہ وسا ئل جو فصلوں کی منافع بخش کا شت کیلئے انتہا ئی ضرور ی ہے وہ جڑ ی بو ٹیوں کی نذ ر ہو جا تے ہیں جس سے فصلوں کی بڑ ھوتر ی اور نشو و نما بر ی طرح متاثر ہو تی ہے۔