زرعی ماہرین کی کپا س کے کا شتکا رو ں کو سفید مکھی اور چست تیلے کے تد ار ک کی ہد ایت

ہفتہ 2 اپریل 2016 14:45

سلانوالی۔02 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 اپریل۔2016ء )محکمہ زراعت کے ما ہر ین نے کپا س کے کا شت کا رو ں کو سفید مکھی اور چست تیلے کے تد ار ک کیلئے ہد ایت کی ہے کہ سفید مکھی کے تد ار ک کیلئے آبپاش کھا لو ں پر مو جو د جڑ ی بو ٹیوں کی تلفی کیلئے وقفے وقفے سے ز ہر پا شی کریں کیو نکہ کھا لو ں کے نز د یک سفید مکھی کا حملہ ز یا د ہ ہو تا ہے، سفید مکھی کپا س کا ر س چو سنے والا انتہا ئی خطر نا ک کیڑ ا ہے جو پتہ مر وڑ وا ئر س کو پھیلا نے کا ذ ر یعہ بنتا ہے، سفید مکھی کے با لغ اور بچے ہمہ وقت فصل پر مو جو د ہو ں تو سپر ے کیلئے ایسے زہر کا انتخا ب کریں جو ا ن دونوں کے خلا ف موثر ہو، ا یک ہی ز ہر کا با ر با ر سپر ے نہ کریں، نمی وا لے مو سم میں کپا س پر چست تیلے کا حملہ ہو نے کا خطر ہ بڑ ھ جا تا ہے۔