عالمی بنک کی پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے10کروڑ ڈالرفراہمی نئے صنعتی دور کا آغاز ہوگا ‘ ظہیر بھٹہ
پیر 4 اپریل 2016 12:59
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اپریل۔2016ء) چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی وایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامر س و انڈسٹریز ظہیر بھٹہ نے عالمی بنک کی جانب سے پنجاب میں نئی سرمایہ کاری کیلئے10کروڑ ڈالر کی فراہمی کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی صنعتوں کے قیام کیلئے وافر سرمایہ کی فاہمی سے پنجاب میں نئے صنعتی دور کا آغاز ہوگا،نئی صنعتوں کے قیام سے ملامت کے وافر مواقع فراہم ہونگے اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے خلدون جاوید ملک سینئر وائس چیئرمین ،محمد اعظم چوہدری وائس چیئرمین کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ظہیر بھٹہ نے کہاکہ پنجاب کی افرادی قوت میں ہر سال10لاکھ کا اضافہ ہورہا ہے نوجوانوں کو بے روزگاری سے بچانے کیلئے سرمایہ کاری میں اضافہ کی از حد ضرورت ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عالمی بنک کی طرف سے پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے وافر رقم کی فراہمی پنجاب کی معاشی صورتحال میں بہتری پر اعتماد کا اظہار ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب سرمایہ کاری بورڈ غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کیلئے مزید اقدامات کرے گااور کاروبارکے لیے سازگارماحول کی فراہمی سے خواتین کیلئے بھی ملازمتوں کے لیے وافر مواقع مہیا ہونگے اور فیکٹری ایکٹ جیسے قوانین میں ترامیم کے ذریعے خواتین کو بلاتعصب صنعتوں میں روزگار کے مواقع فراہم ہونگے۔انہوں نے کہا کہ نئی صنعتوں کے قیام اورسرمایہ کاری میں اضافہ سے پنجاب ترقی وخوشحالی کی راہوں پر گامزن ہوگا اور غربت کے خاتمہ میں بھی مدد ملے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند
-
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
-
لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت
-
ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی
-
سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا
-
زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا
-
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کی دوپہر تک 1077.08 پوائنٹس کا اضافہ ، 100 انڈکس 72979.17 پوائنٹس پر پہنچ گیا
-
بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کو کامیاب بنانےکے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے، قائم مقام صدرفیصل آباد چیمبر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.