چارسدہ ، بارش کے باعث بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی، 13سالہ بچہ جاں بحق ،دو بھائی زخمی

منگل 5 اپریل 2016 16:47

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 اپریل۔2016ء) چارسدہ کے علاقہ عظیم خان پل شاہی باغ میں بارش کے باعث بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 13سالہ بچہ جاں بحق جبکہ اسکے دو بھائی زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بارش کے باعث بوسیدہ مکان کی چھت اچانک گر گئی جس کے نتیجے میں تین بھائی ملبے تلے دب گئے ۔

(جاری ہے)

علاقہ مکینوں نے تینوں بھائیوں کو ملبے سے نکال لیا۔ تاہم واقعے کے نتیجے میں 13سالہ حز ب اللہ موقع پر جاں بحق جبکہ اسکے دو بڑے بھائی زخمی ہوئے ۔ زخمیوں کو دسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ متاثرہ افراد آئی ڈی پیز تھے اور انکا خاندان کچھ عرصہ قبل باجوڑ ایجنسی سے علاقہ عظیم خان پل شاہی باغ منتقل ہو گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :