قومی ٹیم 32 ویں ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 9 اپریل کو قطر روانہ ہو گی
بدھ 6 اپریل 2016 13:10
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) قومی ٹیم 32 ویں ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 9 اپریل کو قطر روانہ ہو گی۔ چاروں قومی کیوئسٹس محمد آصف، محمدسجاد، محمدبلال اور سہیل شہزاد چیمپئن شپ سے قبل قطر کے کیوئسٹس کے ساتھ مشترکہ تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے۔
(جاری ہے)
منگل کو پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق قطر بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن نے پی بی ایس اے کو اپنے کیوئسٹس کو شیڈول سے ایک ہفتہ قبل قطر بھیجنے کی درخواست کی ہے تاکہ دونوں ممالک کے کھلاڑی ایک ساتھ مشترکہ تربیتی کیمپ میں شرکت کر کے ایونٹ کی تیاری کریں۔
پی بی ایس اے نے قطر بلیئرڈ ایسوسی ایشن کی درخواست منظور کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو 9 اپریل کو قطر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آفیشلز اور ریفریز طے شدہ شیڈول کے مطابق 15 اپریل کو قطر روانہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ ایشین چیمپئن شپ 16 سے 23 اپریل تک کھیلی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
-
باکسر عامر خان نے ایک لاکھ ڈالر کی اکیڈمی بند ہونے کے بعد پاکستان چھوڑ دیا
-
یوراج سنگھ نے پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں میں شامل کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.