عوام پانامہ لیکس کے بعد حکمرانوں سے کسی طرح کے اخلاقی فیصلوں کی توقع نہ رکھیں ‘ جمشید اقبال چیمہ
بدھ 6 اپریل 2016 13:52
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس نے ملک و قوم کا درد رکھنے والے نام نہاد حکمرانوں کا کچا چٹھہ کھول کر رکھ دیا ہے ،ان دستاویزات نے حکمرانوں کے ٹیکس چوری میں ملوث ہونے اور ملک و قوم کی دولت لوٹ کر بیرون ممالک لیجانے کے حوالے دیرینہ موقف پر بھی مہر ثبت کر دی ہے۔
اپنے ایک بیان میں جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ جو قانونی طریقے سے کاروبار کرتے اور اثاثے بناتے ہیں انہیں بیرون ممالک ہرگز خفیہ سرمایہ کاری نہیں کرنا پڑتی ۔ وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن بنانے کا اعلان ” مٹی پاؤ “ فارمولے پرعملدرامد کی جانب پہلا قدم ہے ۔(جاری ہے)
تحریک انصاف ملک و قوم کی دولت لوٹ کر بیرون ملک اثاثے بنانے اور کاروبار کرنے والوں کے چہرے عوام کے سامنے لائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ آج ثابت ہو گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) او رپیپلز پارٹی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور دونوں کا کئی دہائیوں سے اقتدار میں آنا ایک معاہدے کے حصہ تھا ۔ پانامہ لیکس کی دستاویزات سے ملک و قوم کا دم درد رکھنے والے نام نہاد حکمرانوں کااصل چہرہ بھی عوام میں بے نقاب ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام پانامہ لیکس کے بعد حکمرانوں سے اخلاقی فیصلوں کی ہرگز توقع نہ کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.