وزیر اعظم نے خود کو احتساب کیلئے پیش کر کے پوری قوم کا سر فخر سے بلند ، جھوٹ اور منافقت کی سیاست کو دفن کر دیا ‘ ترجمان پنجاب حکومت
بدھ 6 اپریل 2016 15:16
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) پنجاب حکومت کے ترجمان سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے خود کو احتساب کیلئے پیش کر کے پوری قوم کا سر فخر سے بلندکر دیا ، جھوٹ اور منافقت کی سیاست کو دفن کر دیا ،اگر کسی کے پاس پاناما لیکس الزامات کے حوالے سے شواہد یا دلائل ہیں تو وہ کمیشن کے سامنے پیش کرے، حکومت کمیشن کے فیصلے کو من وعن قبول کرے گی،ماؤس کنگ عمران خان اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا پہلے جواب دیں اور شوکت خانم کو دی جانے والی زکوة کو آف شور کمپنی کی ذریعے پیسے انوسٹمنٹ کرنے کا جواب دیں اور تحقیقات کے لئے کمیشن بنائیں۔
پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم نے ایسے وزیر اعظم کو منتخب کیا جو الزام لگنے پر خود کو احتساب کیلئے پیش کرتے ہیں۔(جاری ہے)
نواز شریف کی ذات پر کسی قسم کا الزام نہیں ہے تاہم ان پر تنقید کرنے والے اپنی گریبان میں جھانکیں ، پہلی بار ایک وزیراعظم نے جھوٹے اور بے بنیاد و الزامات پر اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کیا ہے۔
وزیراعظم کا اقدام جمہوری رویوں کی دلیل ہے،ثابت ہوگیا ہے کہ نوازشریف وزیراعظم ہی نہیں عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔زعیم قادری نے عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماؤس کنگ عمران خان اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا پہلے جواب دیں ،عمران خان شوکت خانم کو دی جانے والی زکوة کو آف شور کمپنی کی ذریعے پیسے انوسٹمنٹ کرنیکا جواب دیں اور تحقیقات کے لئے کمیشن بنائیں۔ پانامالیکس سے متعلق کمیشن بنانے پر غور کیا جا رہا ہے اور اگر کسی کے پاس پاناما لیکس الزامات کے حوالے سے شواہد یا دلائل ہیں تو وہ کمیشن کے سامنے پیش کرے، حکومت کمیشن کے فیصلے کو من و عن قبول کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بعض رہنما پاناما لیکس پر بہت شور کر رہے ہیں اور کمیشن کو بھی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں تاہم ان کی تنقید بلاجواز ہے ۔پیپلز پارٹی پہلے اپنی لیڈر کے حوالے سے رحمان ملک اور دیگر کے بارے میں کمیشن قائم کروا کر تحقیقات کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ اور منافقت کی سیاست کو نواز شریف نے دفن کر دیا ، پاکستانی عوام نے نواز شریف کو تیسری بار وزیر اعظم چنا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
-
سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری روابط کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں.مصدق ملک
-
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرتی ہے،پنجاب حکومت کا اس حوالے سے کوئی تعلق تھا نہ ہے.محسن نقوی
-
معیشت کے استحکام کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری ضروری ہے ‘سعودی سرمایہ کاروں کا دورہ پاکستان اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے.محمد اورنگزیب
-
مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ، تحریک انصاف کو 77 مزید نشستیں ملنے کا دعوٰی کر دیا گیا
-
پی ڈی ایم ٹو کا ایڈونچر پاکستان اور نسلوں کو تباہی کی طرف لے جارہا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.