افغان حدود سے پاکستانی سیکورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ، جوابی کارروائی میں 14 دہشتگرد ہلاک
میاں محمد ندیم جمعرات 7 اپریل 2016 12:17
کرم ایجنسی (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07اپریل۔2016ء) وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی لوئر کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد پر واقع ایک چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والے14 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے -سیکورٹی ذرائع کے مطابق رات گئے منگارو چیک پوسٹ پر کم از کم 50کے قریب دہشت گردوں نے سرحدپار سے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا، تاہم سیکورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کاروائی کرکے حملہ پسپا کر دیا، جس کے نتیجے میں 14 دہشت گرد ہلاک ہوگئے- کرم ایجنسی کے سرحدی علاقے میں افغان حدود سے سیکورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ، جوابی کارروائی میں 14 دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔(جاری ہے)
پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی لاشوں کو تحویل میں لینے کے لئے اہلکاروں کو روانہ کر دیا ہے۔دوسری جانب پشاور کے نواحی علاقے میں ایک پولیس چیک پوسٹ کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ایک راہ گیر زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود بدھو ثمرباغ میں واقع چیک پوسٹ پر پولیس اہلکار ڈیوٹی پر تھے کہ نصب شدہ بارودی مواد کا دھماکا ہوا-دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا ،واقعہ میں ایک راہ گیر زخمی بھی ہوا، جنھیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا-ایس ایس پی آپریشنز عباس مجید مروت کے مطابق دھماکے میں آدھا کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا-واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا-مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.