قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 اورسندھ اسمبلی کے پی ایس 115 میں ضمنی انتخابات کیلئے پولیگ جاری،متحدہ قومی موومنٹ اور مہاجر قومی موومنٹ کے کارکنان آپس میں گتھم گتھا ہو گئے
میاں محمد ندیم جمعرات 7 اپریل 2016 12:55
کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07اپریل۔2016ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 اورسندھ اسمبلی کے پی ایس 115 میں ضمنی انتخابات کیلئے پولیگ جاری ہے۔ این اے245 اور پی ایس 115 کے ریٹرننگ افسران نے گزشتہ روز پرزائیڈنگ افسران کو دوپہر 2 بجے پولنگ سامان کے کیلئے بلایا تھا وقت کی پابندی کرنے والے پرزائیڈنگ افسران کو 4 گھنٹے تک پریشانی اٹھانی پڑی6 بجے کے بعد پرزائیڈنگ افسران کوپولنگ سامان کی فراہمی شروع ہوئی۔
ڈپٹی کمشنر سینٹرل اور ریٹرننگ افسر نے پرزائیڈنگ افسران کو ضابطہ اخلاق سے آگاہ کیا۔ کئی پرزائیڈنگ افسران پابندی کے باجود موٹرسائیکل اور نجی گاڑیوں میں پولنگ سامان لے کر گئے۔ این اے 245 میں 4 لاکھ ووٹرز اور پی ایس 115میں ایک لاکھ 62 ہزار 614 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔(جاری ہے)
دونوں حلقوں میں ضمنی انتخابات کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
ادھر سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 115 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران متحدہ قومی موومنٹ اور مہاجر قومی موومنٹ کے کارکنان آپس میں گتھم گتھا ہو گئے۔ کراچی میں سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 115 میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے پولنگ سٹیشن کے باہر دونوں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے انتخابی کیمپ آمنے سامنے موجود تھے جہاں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے مابین پہلے تلخ کلامی ہوئی جو بڑھ کر ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ اطلاع ملنے پر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس کے بعد کارکنان کو پر امن طور پر منتشر کر دیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ڈیرہ اسماعیل خان، پیشی پرآئے شخص کو فائرنگ کرکے قتل کر ڈالا
-
سانحہ9 مئی خود ساختہ اور تنگ نظر انقلاب لانے کی ناکام کوشش تھی، آئی ایس پی آر
-
قطر کے وزیر مملکت ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی وزارت خارجہ پہنچ گئے، اسحاق ڈار نے استقبال کیا
-
وزیراعظم شہباز شریف کی گوادر میں 7 افراد کے بیہمانہ قتل کی مذمت
-
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے پاور ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن میں مہارت رکھنے والی چینی کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات
-
'امریکہ بھارت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے'، روس
-
وزیرداخلہ کی گوارد میں بہیمانہ واقعہ میں 7افراد کے قتل پر دکھ اور افسوس کا اظہار
-
9 مئی جناح ہاؤس کیس، عدالت کا 6 ملزمان کو رہا کرنے کا حکم
-
نو مئی پاکستان کی تاریخ میں یوم ِ سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا، تمام سیاسی جماعتیں رواداری اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے کام کریں ، صدرآصف علی زرداری
-
پولیس نے وکلاءکے پرامن مارچ پر تشد د کرکے زیادتی کی ہے،بیرسٹر سیف
-
مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی سانحہ 9 مئی کی شدید مذمت
-
جرمن موسمیاتی تبدیلی کے مقابلے مہاجرت سے زیادہ خوف زدہ ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.