عراقی فوج کا تاریخی شہر ھیت پر کنٹرول
جمعہ 8 اپریل 2016 11:45
بغداد۔ 8 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اپریل۔2016ء) عراق کی سیکیورٹی فورسز نے شمالی شہر الرمادی کے قریب دریائے فرات کے مغربی کنارے پر واقع تاریخی شہر ھیت میں تازہ آپریشن کے دوران شدت پسند تنظیم داعش کو نکال باہر کیا ہے اور شہر کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد بلند عمارتوں پر عراق کے قومی پرچم لہرا دیے ہیں۔
(جاری ہے)
عرب ذرائع ابلاغ مطابق عراق کی جوائنٹ آپریشنز اسپیشل کمانڈ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی فورس اور بریگیڈ 16 کے اہلکاروں نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے ھیت شہر سے داعش کے دہشت گردوں کو نکال باہر کیا ہے۔
لڑائی میں داعش کو غیرمعمولی جانی اور مالی نقصان کا بھی سامناکرنا پڑا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی فورس کے بریگیڈ 73 کی یونٹ 16 کے فوجیوں نے ھیت شہر میں داعش کے خلاف آپریشن میں حصہ لیا ۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فوج اور دیگرسیکیورٹی ادارے پسپا ہوتے دہشت گردوں کا تعاقب کررہے ہیں اور فورسز تیزی کے ساتھ شہر کے آس پاس کے علاقوں سے بھی دہشت گردوں کا صفایا کررہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.