فیس بک استعمال کرنے والے 20فیصد افراد اداسی اور ڈپریشن کا شکار ہوتے ہیں‘ سروے
جمعہ 8 اپریل 2016 16:36
لندن( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اپریل۔2016ء) فیس بک کا بے تحاشا استعمال صارفین کو مضطرب کرنے کے علاوہ اداس بھی کرسکتا ہے جبکہ ایک نئی رپورٹ کے مطابق 5میں سے ایک فرد نے اقرار کیا ہے کہ فیس بک استعمال کرکے وہ ڈپریشن اور اداسی کے شکار ہورہے ہیں۔اس حوالے سے برطانیہ میں کیے گئے سروے میں 69لاکھ افراد نے حصہ لیا اور انہوں نے اقرار کیا کہ جب وہ دوستوں کی پوسٹ سے خود کا موازنہ کرتے ہیں تو اکثر مشتعل اور مضطرب ہوجاتے ہیں۔
ان میں سے 56فیصد افراد نے اعتراف کیا ہے کہ فیس بک استعمال کرنے سے ان کے اوپر دبا ہوتا ہے کہ وہ بھی اپنی پوسٹ بڑھائیں، دلچسپ چیزیں شیئر کریں اور دوسروں کے پروفائل سے رابطہ رکھیں۔سروے میں شامل 18فیصد افراد نے کہا کہ وہ اپنی تصویر فیس بک پر اسی وقت پوسٹ کرتے ہیں جب وہ اس سے مطمئن ہوتے ہیں اور صرف 7فیصد افراد نے کہا کہ وہ اپنی تصاویر کو فلٹر سے گزار کر اچھا بناکر ہی پوسٹ کرتے ہیں لیکن خطرناک امر یہ ہے کہ 10فیصد لوگوں نے کہا کہ اگر ان کی تصاویر اور پوسٹس کو لائکس، ری پوسٹ، شیئرز اور ری ٹویٹس نہ ملے تو وہ مضطرب ہوجاتے ہیں اور 8فیصد کا کہنا تھا کہ لائکس اور لوگوں سے توجہ نہ ملنے پر وہ پوسٹس کو ہٹادیتے ہیں جبکہ 18سے 34سال کے عمر تک کے لوگوں میں یہ رحجان دگنا دیکھا گیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ولادمیر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل سامنے آگئی
-
سعودی عرب میں سب سے بڑے واٹرانٹرٹینمنٹ پارک منصوبے کا اعلان
-
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، شہباز شریف
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کی تجاویزپرامریکا کا ردعمل سامنے آ گیا
-
جدہ بندرگاہ پرکوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار
-
اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
اسرائیلی مخالف طلبہ کا احتجاج بیلجیم اورنیدرلینڈزتک پہنچ گیا
-
ایکواڈور کی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 پائلٹ ہلاک
-
امریکا کا رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کی حمایت سے انکار
-
ڈونلڈ ٹرمپ پھر توہینِ عدالت کے مرتکب قرار
-
مئیر لندن نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.