رینجرز نے پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر لیاقت آباد نمبر 3 میں چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا
جمعہ 8 اپریل 2016 22:04
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اپریل۔2016ء) رینجرز نے پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر لیاقت آباد نمبر 3 میں چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔
(جاری ہے)
رینجرز ترجمان کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے عسکری ونگ سے تعلق رکھنے والے پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر لیاقت آباد نمبر 3 فرنیچر مارکیٹ میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں بھاری مقدار میں روسی ساختہ اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کیا گیا ہے۔
برآمد کئے گئے اسلحے میں 7 لائٹ مشین گنز اور بھاری تعداد میں خودکار اسلحہ بھی شامل ہے۔ ملنے والا یہ اسلحہ فرنیچر کے ایک کارخانے سے برآمد کیا گیا ہے جو کہ صوفوں اور دیگر فرنیچر میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا۔ ترجمان کے مطابق برآمد کیا گیا اسلحہ شہر میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے لئے استعمال ہونا تھا۔مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.