وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم اورکرکٹر احمد شہزاد نے جناح ہسپتال میں گلشن اقبال پارک دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی
ہفتہ 9 اپریل 2016 14:38
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اپریل۔2016ء) لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے قومی ٹیم کے اوپنر بلے باز احمد شہزاد کے ہمراہ جناح ہسپتال میں گلشن اقبال پارک دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی اور ان میں تحائف تقسیم کئے ۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم اورقو می کرکٹر احمد شہزاد کو ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کوعلا ج معالجے کی دی جانے والی سہولتوں سے آگاہ کیا گیا۔
بعد ازاں شنیر اکرم اور احمد شہزاد نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں سے فرداً فرداً ملاقات کر کے انکی خیریت دریافت کی اور انہیں تحائف دئیے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کیخلاف بھرپور کارروائیاں کر رہے ہیں ہمیں انہیں سپورٹ دینے کی ضرورت ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ رات میرے ایک دوست کو جب معلوم ہوا کہ میں زخمیوں کی عیادت کیلئے جارہا ہوں تو اس نے بھی پانچ لاکھ روپے کا چیک دیا ۔
انہوں نے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان کی کرکٹ کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں ان لوگوں میں سے ہوں جنہیں اللہ تعالیٰ نے چھوٹی عمر بہت نوازا اور یہ اس مٹی کی بدولت ہے ۔ میں پاکستان کیلئے بہت کچھ کرنا چاہتا ہوں۔ احمد شہزاد نے کہا کہ حال میں جو کچھ کہا گیا اسے سنا ہے اور برداشت بھی کیا ہے لیکن اگر میں بھی جواب میں ٹی وی پر آکر اس طرح کی باتیں شروع کر دوں گا تو اس سے پاکستان کی کرکٹ اور پاکستان کا نقصان ہوگا۔ مجھے اللہ نے بڑا حوصلہ دیا ہے میں جب بھی کچھ بولوں گا پاکستان کی بہتری کے لئے بولوں گا ۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ اپنے بلے کے ذریعے ناقدین کو جواب دوں اور کبھی پرفارم نہیں بھی ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلیاں آئی ہیں تو یقینا اس سے بہتری آئے گی ۔ کرکٹ بورڈ ایک ادارہ ہے ہمیں اس ادارے اور کرکٹ کو سپورٹ دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات میڈیا اور سوشل میڈیا پر ایسا کچھ بھی کہا جارہا ہوتا جس کا نام و نشان بھی نہیں ہوتا اوریہ چیزیں ہماری کرکٹ اور ملک کیلئے نقصان دہ ہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
-
ڈاکٹرز کی فاسٹ باؤلر احسان اللہ کو ٹیسٹ کرکٹ سے دور رہنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.