سرفراز احمد ٹی 20کپتان بنے تو بھارت میں خوب جشن منایا گیا
اتر پردیش میں رہائش پذیر سرفراز احمد کی فیملی کپتان بننے پر انتہائی خوش ، مٹھائیاں تقسیم سرفراز کے کپتان بنائے جانے پر بہت خوشی ہے امید نہیں تھی ایسا ہوگا ، جب فون پر خبر سنی تو خوشی سے آنکھوں میں آنسو گئے ، ہمشیرہ سرفراز احمد
ہفتہ 9 اپریل 2016 22:16
اتر پردیش(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 اپریل۔2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر سرفراز احمد کو جب پاکستان کی ٹی 20 ٹیم کا کپتان بنایاگیا تو انڈین ریاست اتر پردیش کے ضلع اٹاوہ میں بھی اس کا جشن منایا گیا اٹاوہ میں رہنے والے محبوب حسن صدیقی پاکستانی کپتان کے سگے ماموں ہیں۔محبوب حسن صدیقی اور ان کے اہل خانہ کو امید نہیں تھی کہ سرفراز احمد کو پاکستانی ٹیم میں اتنی اہم ذمہ داری سونپی جائے گی۔
انھوں نے کہا ’ہمیں اس کے کپتان بنائے جانے کی انتہائی خوشی ہے، امید نہیں تھی کہ ایسا ہوگا۔‘جیسے ہی سرفراز کپتان بنائے گئے، محبوب حسن کی بہن نے فون کر کے ’خوشخبری دی۔ ہماری آنکھوں میں خوشی سے آنسو آ گئے۔‘محبوب حسن نے بتایا کہ خبر ملتے ہی آس پڑوس کے لوگ ان کے گھر آنے لگے اور مٹھائیاں تقسیم ہونی شروع ہوگئیں۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ گذشتہ سال 19 مئی کو وہ سرفراز کی شادی میں کراچی گئے تھے۔
اس وقت بھی سرفراز کے مہاجر ہونے کی باتیں پاکستانی میڈیا کا موضوع تھیں۔سات بھائی بہنوں میں سرفراز تیسرے نمبر پر ہیں۔ سب سے بڑی بہن ہے اور پھر ایک بھائی کے بعد یہ تیسرے نمبر پر ہیں۔سرفراز کے ایک چھوٹے بھائی عبد الرحمٰن پاکستان کی انڈر 19 ٹیم کے کپتان ہیں۔محبوب حسن اور ان کی فیملی موہالی میں پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ دیکھنے کے لیے گئے تھے جس کے لیے ’سرفراز نے ٹکٹ بھیجوایا تھے۔‘ تاہم پاکستان یہ میچ ہار گیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
آئی سی سی نے ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیون تھامس پر 5 سال کی پابندی عائدکردی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (اے) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.