راولپنڈی آرٹس کونسل میں جدید ہومیوپیتھی اور ہماری ذمہ داریوں کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد
پیر 11 اپریل 2016 13:16
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اپریل۔2016ء) راولپنڈی آرٹس کونسل میں جدید ہومیوپیتھی اور ہماری ذمہ داریوں کے عنوان سے ڈاکٹر ہانیمن کی 261 سالگرہ کے موقع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مسلم لیگ (ن) کے ممبر قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص مہمان خصوصی تھے۔ سیمنیارقومی کونسل برائے ہومیوپیتھ کے صدر ڈاکٹر محمود الحق عباسی ‘ آل پاکستان ہومیو پیتھ ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر راؤ مرتضیٰ‘ اطلاعات عامہ کے سیکرٹری ڈاکٹر امین اور راولپنڈی اسلام آباد کے اطلاعات عامہ کے سیکرٹری ڈاکٹر لیاقت جدون کے زیر انتظام منعقد کیا گیا۔
ڈاکٹر محمود الحق عباسی نے ہومیو پیتھ ڈاکٹروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ہومیوپیتھ طریقہ علاج پر روشنی ڈالی۔(جاری ہے)
انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اس طریقہ علاج کو سرکاری سطح پر نافذ کیا جائے اور ہومیو ڈاکٹروں کو حکومت صحت کے شعبہ میں نوکریاں دی جائیں اور اس کے فروغ کے لئے فنڈز جاری کئے جائیں۔ ہومیو ڈاکٹر راؤ مرتضیٰ نے کہا کہ ہومیو ایک سستا ترین اور بے ضرر طریقہ علاج ہے حکومت کو اس پر توجہ دینی چاہئے اور اس کے لئے ایک یونیورسٹی کا قیام انتہائی ناگزیر ہے۔
اس علاج کی ترقی اور فروغ کے لئے حکومت کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔ ایلوپیتھ کی طرح ہومیو پیتھ کو بھی سرکاری مراعات دی جائیں جس پر راجہ جاوید اخلاص نے یقین دہانی کروائی کہ ہومیو ڈاکٹروں کے تمام مسائل حل اور ان کی تجاویز پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہومیو پیتھ شعبے کی ترقی اور فروغ کے لئے وزارت صحت سے بات کرونگا اور اپنا ہر ممکن کردار ادا کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں اور میری فیملی بھی ہومیو پیتھ طریقہ علاج پر یقین رکھتی ہے۔مزید قومی خبریں
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
-
وفاقی وزراء محسن نقوی اور خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ ائیر پورٹ کا دورہ ، بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار ، فوری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، رانا مشہود احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.