گندم کی کٹائی کے بعد زمین کو نقصان سے بچانے اور نئی فصل کی کاشت کیلئے تیارکرنے کی غرض سے محکمانہ سفارشات پر عملدرآمد کی ہدایت

بدھ 13 اپریل 2016 16:29

فیصل آباد۔13 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 اپریل۔2016ء )ماہرین زراعت نے گندم کے کاشتکاروں ، کسانوں ، ذمینداروں کو ہدائت کی ہے کہ ماحولیاتی آلودگی ، زیر زمین حشرات کو مرنے سے بچانے ، ز مینی درجہ حرارت میں اضافہ کے باعث نامیاتی مادوں کا ضیاع روکنے کیلئے اچھی طرح پکنے پر گندم کی کٹائی کے بعد ناڑ کو آگ لگانے سے گریز کیاجائے اور اراضی کو نئی فصل کی کاشت کیلئے تیا رکرنے کی غرض سے ویٹ سٹرا چاپر کو استعمال میں لایا جائے جو کمبائن ہارویسٹر کے استعمال کے بعد ناڑ کو اکٹھا کر کے بھوسہ بنانے کے بعد ٹرالی میں منتقل کر دیتی ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین نے گندم کے کاشتکاروں کے نام پیغام میں کہا کہ حکومت نے فیصل آباد ، ڈسکہ ، حافظ آباد، اوکاڑہ، میاں چنوں، ملتان اور پنجاب کے کئی دیگر اضلاع میں ویٹ سٹرا چاپر ز کے مقامی انڈسٹری کے توسط سے کرایہ پر فراہمی کے بھی اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار کمبائن ہار ویسٹر ز سے گندم برداشت کرنے کے بعد ویٹ سٹرا چاپر کے استعمال سے بھوسہ حاصل کر سکتے ہیں۔