خیبرپختونخوا یونیورسٹیز آرڈیننس میں ترامیم سے متعلق اجلاس
ترامیم تجویز کرنیوالے دیگراراکین اسمبلی کی غیر حاضری کی وجہ سے اجلاس آئندہ ہفتے پھرطلب
بدھ 13 اپریل 2016 19:15
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 اپریل۔2016ء) خیبرپختونخوا یونیورسٹیز آرڈنینس میں صوبائی اراکین اسمبلی کی جانب سے مجوزہ ترامیم شامل کرنے سے متعلق سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر اوروزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اعلیٰ تعلیم مشتاق احمدغنی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔جس میں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے بہبودآبادی شکیل احمد،اراکین اسمبلی محترمہ عظمیٰ خان، محترمہ معراج ہمایون ،مولانا فضل غفوراوراورنگزیب نلوٹھا نے شرکت کی ۔
اجلاس میں اراکین اسمبلی کی جانب سے یونیورسٹیز آرڈیننس میں پیش کی جانے والی مجوزہ ترامیم کاشق وار جائزہ لیاگیا تاہم اجلاس میں ترامیم تجویز کرنے والے دیگراراکین اسمبلی کی غیر حاضری کی وجہ سے اجلاس کوآئندہ ہفتے پھرطلب کرلیاگیا ہے ۔(جاری ہے)
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر صوبائی اسمبلی اسدقیصر کاکہنا تھاکہ یونیورسٹیز ایکٹ تمام جماعتوں کے اراکین اسمبلی سے باہمی مشاورت کے بعد متفقہ طورپر اسمبلی سے منظور کرایا گیاتھا اس طرح یونیورسٹیز آرڈیننس میں بھی اراکین اسمبلی کی جانب سے تجویز کردہ ترامیم پر مشاورت کے بعدہی کوئی فیصلہ کیاجائے گا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اعلیٰ تعلیم مشتاق احمدغنی کاکہنا تھاکہ اجلاس غیررسمی طوپر طلب کیاگیاہے۔جس کامقصد ترامیم تجویز کرنے والے اراکین اسمبلی کے ساتھ مشاورت کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیز آرڈیننس کامقصد صوبہ کی اعلیٰ جامعات کی مینجمنٹ کومزید درست اورشفاف بنانا ہے اورآرڈیننس میں اراکین اسمبلی کی جانب سے پیش کی جانے والی مجوزہ ترامیم کاخیرمقدم کرتے ہیں۔اجلاس میں سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم فرح حامداور ایڈیشنل سیکرٹری خالد خان بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.