غریب عوام پر ٹیکس کا بوجھ بڑھانے کی بجائے ٹیکس نیٹ کو پھیلایا جائے ‘وزیر خزانہ پنجاب
اگلے سال کے ترقیاتی پروگرام کے بجٹ میں جاری سکیموں کو مکمل کرنے پر زیادہ فوکس کیا جائے گا‘ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا
بدھ 13 اپریل 2016 20:51
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اپریل۔2016ء) صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ بجٹ 2016-17 عوامی مسائل وضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا جائے گا ،حتی الامکان کوشش کی جائے کہ غریب عوام پر ٹیکس کا بوجھ بڑھانے کی بجائے ٹیکس نیٹ کو پھیلایا جائے اور ان لوگوں سے ٹیکس وصول کیا جائے جو پہلے اس فرض کی ادائیگی سے کوتاہی برت رہے ہیں۔
ان خیالا ت کا اظہار صوبائی وزیر نے اسمبلی کے اجلاس کے اختتام پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران کیا۔ڈاکٹر عائشہ غوث پاشانے نمائندگان کو بتایا کہ اسمبلی میں ہونے والی پری بجٹ بحث میں 107 ممبران نے ہمیں اپنی تجاویز سے آگاہ کیا ہے۔اراکین اسمبلی کی ترجیحات میں تعلیم،صحت اور لاء اینڈ آرڈر پہلے دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔(جاری ہے)
تعلیم کے شعبہ میں پرائمری وفنی تعلیم ،صحت میں THQs اور BHUs میں ادویات وجراحی آلات کی فراہمی اور مانیٹرنگ کے ذریعے ڈاکٹرز کی حاضری کو یقینی بنانے اور لاء اینڈ آرڈر میں بہتری کے لئے انسانی وسائل میں اضافہ،جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی اور تنخواہوں میں اضافے پر زور دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف سمیت کئی ممبران نے کئی نئے مسائل کی بھی نشاندہی کی ہے جن میں سرکاری اداروں کے اساتذہ کی جدید بنیادوں پر تربیت اور سروے کے ذریعے سے سکول نہ جانے والے بچوں کی شناخت شامل ہے جنہیں آئندہ بجٹ میں شامل کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ایوان میں توانائی اور زراعت کے شعبہ کی طرف بھی توجہ مبذول کروائی گئی ہے جو پہلے سے ہی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں کیونکہ ہم مانتے ہیں کہ کسان کی خوشحالی پاکستان کی خوشحالی ہے۔ میڈیا کی جانب سے ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ اگلے سال کے ترقیاتی پروگرام کے بجٹ میں جاری سکیموں کو مکمل کرنے پر زیادہ فوکس کیا جائے گا۔وہ سکیمیں جو تکمیل کے مراحل سے زیادہ قریب ہیں انہیں فوقیت دی جائے گی ۔اس کے علاوہ ایسی سکیمیں جو پچھلے سالADP میں شامل نہیں کی جا سکیں تھیں انہیں اس سال کے بجٹ میں ضرورشامل کیا جائے۔معزز اراکین کی تجاویز کی بنیاد پر ایک رپورٹ تیار کرکے متعلقہ محکموں کو بھیجی جائے گی جو ان شعبوں کی نشاندہی کریں گے جو ہماری گروتھ سٹرٹیجی کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.