روئی کی قیمتیں 100 روپے فی من مزید اضافے کے ساتھ 5 ہزار 700 روپے تک پہنچ گئیں
روئی کے ذخائر ٹیکسٹائل ملز کی ضروریات سے کم ہونے کے باعث بھی روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے،احسان الحق
جمعرات 14 اپریل 2016 19:14
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اپریل۔2016ء) روئی کی قیمتوں میں زبردست تیزی کا رجحان ۔روئی کی قیمتیں 100 روپے فی من مزید اضافے کے ساتھ 5 ہزار 700 روپے جبکہ موخر ادائیگی پر 5 ہزار 750 روپے فی من تک پہنچ گئیں۔
(جاری ہے)
چیئر مین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ پاکستان بھر کے کاٹن زونز میں کپاس کی کاشت میں نامناسب موسمی حالات کے باعث ہونے والی غیر معمولی تاخیر جبکہ امریکہ اور بھارت میں بھی روئی کی قیمتوں میں زبردست تیزی کے رجحان کے باعث پاکستان میں روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان سامنے آیا ہے اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران روئی کی قیمتوں میں مزید تیزی کا رجحان سامنے آئے گا۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر کی ٹیکسٹائل ملز کو گیس اور بجلی کی مکمل فراہمی اور ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں روئی کے ذخائر ٹیکسٹائل ملز کی ضروریات سے کم ہونے کے باعث بھی روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ مختلف شہروں میں روئی اور پھٹی کی نئی فصل کے ایڈوانس سودے بھی شروع ہو گئے ہیں اور اطلاعات کے مطابق 25 جون ڈیلوری کی بنیاد پر پھٹی کے سودے 3ہزار روپے فی 40 کلو گرام جبکہ 30جون ڈیلوری کی بنیاد پر روئی کے سودے 5 ہزار 550 روپے فی من ہونے کی اطلاعات آ رہی ہیں۔مزید تجارتی خبریں
-
زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا
-
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کی دوپہر تک 1077.08 پوائنٹس کا اضافہ ، 100 انڈکس 72979.17 پوائنٹس پر پہنچ گیا
-
بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کو کامیاب بنانےکے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے، قائم مقام صدرفیصل آباد چیمبر
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.