یاسر بٹ کا ڈی سی او راولپنڈی کے طور پر ساجد ظفر ڈال کی اعلی خدمات پر خراج تحسین

جمعرات 14 اپریل 2016 22:43

راولپنڈی 14 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 اپریل۔2016ء)پاکستان مسلم لیگ(ن)صوبائی کونسل کے رکن یاسر بٹ نے ڈی سی او راولپنڈی کے طور پر ساجد ظفر ڈال کی راولپنڈی میں اعلی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے جس انداز سے مشکل ترین حالات میں بھی راولپنڈی کے لئے خدمات سر انجام دیں انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔

(جاری ہے)

یاسر بٹ نے کہاکہ ساجد ظفر ڈال نے اپنے عرصہ تعیناتی کے دوران انتظامی امور کی عملداری یقینی بنانے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اور بلخصوص ڈینگی پر قابو پانے کے لئے ان کے دور میں جو اقدامات اٹھائے گئے ان کے دور رس نتائج اور اثرات ظاہر ہو رہے ہیں۔