گلگت بلتستان میں شاہراہ قراقرم کی بندش سے غذائی بحران شدت اختیارکرگیا
جمعہ 15 اپریل 2016 11:29
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 اپریل۔2016ء ) گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں اور لینڈ سلائڈنگ سے خوراک کا بحران پیدا ہوگیا ، آٹا اور پیٹرول مہنگے داموں فروخت ہو نے لگا ۔حکومت کا کہنا ہے کہ خوراک کی قلت ضرور ہے لیکن اتنی زیادہ نہیں ہے۔ شاہراہ قراقرم پر 11 روز سے کام جاری ہے اور اب بھی مختلف مقامات پر لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے یہ شاہراہ تین جگہوں سے بند ہے۔
ایک جگہ سے سڑک مکمل طور پر بہہ گئی ہے جہاں اب متبادل راستہ بنایا جا رہا ہے اور اس پر فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے اہلکار کام کر رہے ہیں۔ گلگت بلتستان کے لیے شاہراہ قراقرم اس لیے بھی اہم ہے کہ خوراک اور دیگر بنیادی اشیا اسی شاہراہ سے وہاں جاتی ہیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے سے خوراک پیٹرول اور دیگر روز مرہ استمال کی اشیا کی انتہائی قلت پائی جاتی ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.