دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی برادری متحد ہو کر جدوجہد کرے ، ملیحہ لودھی

جمعہ 15 اپریل 2016 14:21

اقوام متحدہ ۔ 15 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 اپریل۔2016ء) اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل سے خطاب کے دوران پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر دہشتگردی کے خطرات میں اظافہ ہوا ہے۔انھوں نے کہا کہ دہشتگردی کی اس جنگ میں پا کستان کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں اور پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لئے ضروری ہے کہ بین الاقوامی برادری ہاتھ ملا کر چلے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف جاری جنگ میں پاکستان کا شمار صف اول میں ہوتا ہے اور اس جنگ کے دوران لاکھوں پاکستانی اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں مگر اب بھی ہمارے حوصلے بلند ہیں ۔ اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک ہماری یہ جنگ جاری رہے گی۔انہوں کہا بڑھتے ہوئے دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنا کسی ایک ریاست کے بس کی بات نہیں ہے اس کے لئے سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے عالمی سطح پر مثبت اور ٹھوس لاحہ عمل اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔جس کے لئے پاکستان اپنا بھر پور کردار ادا کر رہا ہے۔