پاک فوج اور افغان سیکیورٹی فورسزمیں سرحدی رابطے بہتر کرنے پر کام جاری ہے ‘ وزارت دفاع
جمعہ 15 اپریل 2016 16:32
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) وزارت دفاع نے کہا ہے کہ پاک فوج اور افغان سیکیورٹی فورسزمیں سرحدی رابطے بہتر کرنے پر کام جاری ہے ‘ افغانستان کے ساتھ امن و استحکام کے لئے سرحدی تنازعات کو حل کیا جائے گا۔
(جاری ہے)
جمعہ کو سینیٹ میں وزیردفاع خواجہ آصف کی جانب سے تحریری جواب جمع کرایا گیا جس میں کہا گیا کہ آپریشن ضرب عضب کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ختم کر رہے ہیں ‘ افغان نیشنل آرمی سے کہا ہے کہ افغان علاقوں میں دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن اقدام اٹھائے ‘ افغان مصالحتی عمل کیلئے 4 فریقی تعاون پربھی کام کررہے ہیں۔
تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک افغان سرحد پردہشت گردوں کی دراندازی روکنے کے لئے اقدامات سمیت سیکیورٹی بہتر بنانے کے اقدامات کررہے ہیں جب کہ افغانستان کے ساتھ امن واستحکام کے لئیسرحدی تنازعات کو حل کیا جائے گا۔خواجہ آصف کی جانب سے سینیٹ میں جمع کرائے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیول ہیڈ کوارٹرز کا کسی ہاوٴسنگ کالونی کے معاملے سے تعلق نہیں تاہم باقی اداروں کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز سے بھی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.