تنازعات سے بچ کر نکلنے والے مہاجرین کو بیماریوں کا خطرہ
ہفتہ 16 اپریل 2016 12:07
ہیگ ۔ 16 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 اپریل۔2016ء) جنگ زدہ علاقوں سے فرار ہو کر اور خطرناک مسافتوں کے بعد یورپ پہنچنے والے مہاجرین کو مختلف بیماریوں کے خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق کچھ مہاجر کیمپ تو ’وباوٴں کے ٹھکانے‘ بھی قرار دیے جا سکتے ہیں۔طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جراثیم کے پھیلاوٴ اور مہاجر کیمپوں کی ابتر صورتحال کے باعث مختلف قسم کی بیماریاں پھیل سکتی ہیں، جن سے نہ صرف یہ مہاجرین طبی پیچیدگیوں کا شکار ہو سکتے ہیں بلکہ یورپی باشندے بھی۔
ہالینڈ میں شروع ہونے والی ایک چار روزہ کانفرنس میں ویک اینڈ کے دوران یورپی طبی ماہرین نے اس حوالے سے مفصل بحث کی اور حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ اس صورتحال میں فوری اور ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔(جاری ہے)
ان ماہرین کے مطابق مشکلات کا شکار اور طویل سفر کرنے کے بعد یورپ پہنچنے والے مہاجرین اپنے جسمانی مدافعتی نظام کی کمزوری کا شکار ہو کر مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو سکتے ہیں اور اگر اس صورتحال میں ان کے لیے حفظان صحت کے مناسب نظام کا بندوبست نہ کیا گیا تو اس تناظر میں مزید پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔
اس کانفرنس میں خبردار کیا گیا ہے کہ پینے کے صاف پانی، جراثیم سے پاک خوراک اور ادویات کی عدم دستیابی کے باعث یہ مہاجرین بیماریوں میں مبتلا ہو کر ہلاک بھی ہو سکتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ خارش، خسرہ، تپ دق، ہیضہ اور ٹائیفائیڈ جیسے امراض اور وبائیں پھیل سکتی ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.