پاناما لیکس معاملے کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے ‘ رحمن ملک کا انٹرپول کے سیکرٹری کو خط
ہفتہ 16 اپریل 2016 14:00
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے انٹرپول کے سیکرٹری جنرل کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ پانا مالیکس معاملے کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے ۔ خط میں کہا گیا کہ پانا مالیکس کی ذمہ داری کا تعین کرنا انٹرپول کا فرض ہے لہذا منی لانڈرنگ کے خاتمے کیلئے عالمی سطح پر قانون سازی کی جائے ۔
بعد ازاں لندن روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہاکہ پاناما لیکس کے معاملے پر سب سے پہلے ایکشن پاناما کے صدر کیخلاف ہونا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ پاناما کے صدر کی گرفتاری اور اس معاملے کی تحقیقات کیلئے انٹر پول کے سیکرٹری جنرل کو خط لکھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر کسی سے ہاتھ ملانے کا مطلب ملاقات نہیں ہوتا ‘ پیپلز پارٹی متحد ہے اور اس میں کوئی اختلاف نہیں آصف زرداری کے وطن واپسی کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ‘ لندن کوئی پلان لے کر نہیں جارہا پتا نہیں زرداری صاحب نے کیوں بلایا ہے، نواز شریف کی عیادت کا فیصلہ آصف زرداری خود کریں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.