گینگ وار اہم سیاسی شخصیات کی سرپرستی میں کام کرتی تھی، ملزم کا اعتراف
گینگ وار میں کم عمر لڑکوں کو بھرتی کیا جاتا ،شہر میں بھتہ خوری ،ٹارگٹ کلنگ کیلئے استعمال کیا جاتا تھا،نعمان صدیقی کے انکشافات
ہفتہ 16 اپریل 2016 18:00
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) کراچی میں گارڈن کے علاقے سے گرفتار لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے قریبی ساتھی نعمان صدیقی سے تفتیش شروع کر دی گئی ، ابتدائی تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ گینگ وار اہم سیاسی شخصیات کی سرپرستی میں کام کرتی تھی ۔لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر جان بلوچ کا قریبی ساتھی نعمان صدیقی بھی گرفتار ہو گیا ۔
گارڈن کے علاقے سے گرفتار نعمان صدیقی سے تفتیش شروع کر دی گئی ۔(جاری ہے)
ابتدائی تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ گینگ وار اہم سیاسی شخصیات کی سرپرستی میں کام کرتی تھی اور اس میں کم عمر لڑکوں کو بھرتی کیا جاتا تھا ، جنہیں شہر میں بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کیلئے استعمال کیا جاتا تھا ۔ذرائع کے مطابق ملزم گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے قریبی معاملات دیکھتا تھا ، ملزم نے تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ گینگ وار کے کچھ لڑکے بلوچستان میں روپوش ہیں اورکچھ دبئی میں موجود ہیں ۔
دوسری جانب گلشن اقبال میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے ۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ برآمد کیا گیا ہے جن میں کلاشنکوف ، رپیٹر ، دستی بم اور ڈیٹو نیٹر شامل ہیں ، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاکستان میں نیشنل میڈیا کے بعد اب سوشل میڈیا پر معلومات روکنے کے ایجنڈے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.