لاہور کے سروسز ہسپتال میں جعلی نیورو سرجن کی موجودگی کا انکشاف
محمد علی ہفتہ 16 اپریل 2016 20:11
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 اپریل۔2016ء) لاہور کے سروسز ہسپتال میں جعلی نیورو سرجن کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال سروسز ہسپتال کے نیوروسرجری وارڈ میں ایک جعلی خاتون نیورو سرجن 8 ماہ تک آپریشنز کرتی رہی۔ مذکورہ خاتون ڈاکٹر کے جعلی ہونے کا علم اُس وقت ہوا جب ہسپتال کے نیوروسرجری وارڈ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر رضوان مسعود بٹ کی وارڈ کے راؤنڈ کے دوران ان سے کچھ سوالات کیے گئے۔
اس دوران خاتون ڈاکٹر پوچھے گئے سوالات کے جوابات دینے سے قاصر رہیں. اس تمام صورتحال میں ڈاکٹر رضوان مسعود بٹ نے ہسپتال کی انتظامیہ کو فوری مطلع کیا۔ بعد ازاں تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ نام نہاد نیوروسرجن ڈاکٹر مائما کی میڈیکل کی تمام تعلیمی اسناد جعلی ہیں۔(جاری ہے)
نام نہاد نیوروسرجن ڈاکٹر مائما کو ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائی ڈی اے) کے رہنما ڈاکٹر جعفر نے اپنی منگیتر کہہ کر متعارف کروایا اور ہسپتال میں اُن کے بحیثیت ہاؤس آفیسر انتخاب کے لیے اپنے اثر و رسوخ کو استعمال کیا۔
جہاں انھوں نے سرجن پروفیسر ڈاکٹر جاوید گردیزی کی زیرِ نگرانی 3 ماہ تک نیورو سرجری وارڈ میں کام کیا اور پھر بعد ازاں ان کا تبادلہ نیوروسرجری ڈپارٹمنٹ میں کردیا گیا جہاں انھوں نے متعدد مریضوں کے آپریشن کیے۔ ڈاکٹر جعفر اور خاتون مائما کو ان کی ملازمتوں سے برطرف کردیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.