صوبائی دارلحکومت پشاور میں شادی سیزن میں اضافہ ہو گیا
اتوار 17 اپریل 2016 16:36
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) صوبائی دارلحکومت پشاور میں شادی سیزن میں اضافہ ہو گیا ہے شادی سیزن کے باعث شادی ہالوں کے باہر گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے موثر انتظامات نہ ہونے کے باعث گلبہار ،جی ٹی روڈ ، یونیورسٹی روڈ ، یونیورسٹی ٹاؤن ، حیات آباد ،پشاور سٹی ، سمیت مختلف مقامات پر شہریوں کو آمد و رفت میں شدید ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔
موسم بہار کی آمد کے باعث شادی سیزن میں اضافہ ہو رہا ہے ۔(جاری ہے)
مہندی ، بارات اور دعوت ولمیہ کے موقع پر فائرنگ کے واقعات بھی رونماء ہو رہے ہیں تاہم انتظامیہ کی جانب سے اس سلسلے میں چشم پوشی کی جا رہی ہے جبکہ بااثر افراد کی جانب سے تقریبات کے لئے غیر قانونی طور پر پارکوں اور سڑکوں ، گراونڈ زکااستعمال کیا جا رہا ہے ۔ اور ٹینٹ لگا کر راستوں کو بند کیاجا رہا ہے ۔
شادی ہالوں کی بکنگ پر بھاری اخراجات کے باعث شہریوں کی جانب سے سڑکیں بلاک کر کے شامیانے لگائے جاتے ہیں جس کے باعث شہریوں کو آمد ورفت میں مشکلات کاسامنا کرنا پڑ تا ہے ۔جبکہ شادی ہالوں کی انتظامیہ کے پاس پارکنگ کا انتظامات نہ ہونے کے باعث بھی گاڑیاں سڑکوں پر کھڑی کر دی جاتی ہیں جس کے باعث بھی مسافروں ، بیمار افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ تا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.