آزادکشمیر میںجیپ دریائے نیلم میں جا گری،7 افراد جاںبحق
سمیرا فقیرحسین پیر 18 اپریل 2016 11:49
آزاد کشمیر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 اپریل 2016ء): آزاد کشمیر میں ایک جیپ دریائے نیلم میں جا گری، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں ایک سرکاری افسر بھی شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں ایک جیپ دریائے نیلم میں گرنے کے باعث 7 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں ایک سرکاری افسر بھی شامل ہے۔ جاں بحق ہونے والے دو افراد کی لاشیں مل گئی ہیں جبکہ دیگر پانچ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے ۔
ہٹیاں بالا کے افسر مال عبدالغنی میر مظفر آباد سے اپنے آبائی گائوں دوھنیال وادی نیلم والدہ کے جنازہ میں شرکت کے لئے جا رہے تھے کہ دوواریاں کے مقام پر اندھا موڑ کاٹتے ہوئے افسر مال کی گاڑی دریائے نیلم میں جاگری ۔ حادثے میں افسر مال عبدالغنی میر ، ان کی اہلیہ اور پانچ بچے جاں بحق ہوگئے ۔(جاری ہے)
مقامی افراد نے حادثے سے کچھ فاصلے پر افسر مال اور ان کے جوان سال بیٹے کی لاش بر آمد کر لی ہے جبکہ باقی لاپتہ خاندان کی تلاش جاری ہے جن میں مرحوم سرکاری افسر کی اہلیہ اور پانچ دیگر بچے بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر نیلم کا کہنا ہے کہ حادثے میں دیگر پانچ افراد کے زندہ بچنے کی کوئی امید نہیں ہے ۔ جبکہ دریائے نیلم میں پانی کے تیز بہاؤ کے باعث لاشیں بہہ جانے کا قوی امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.