سندھ میں پیپلزپارٹی کی تنظیم سازی کے لیے تین ماہ کا وقت مقررکردیا گیا
نئے عہدیداروں کے لیے ہرضلع کی جنرل باڈی تین نام تجویز کرے گی،نثار احمد کھوڑو کی میڈیا سے بات چیت
پیر 18 اپریل 2016 19:32
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اپریل۔2016ء) سندھ میں پیپلزپارٹی کی تنظیم سازی کے لیے تین ماہ کا وقت مقررکردیا گیا ہے ،نئے عہدیداروں کے لیے ہرضلع کی جنرل باڈی تین نام تجویز کرے گی ،صوبائی آرگنائزرنثارکھوڑو کا کہنا ہے کہ لندن میں کوئی میثاق جمہوریت نہیں ہورہا اس لیے پیپلز پارٹی کے چیئرمین پاکستان میں ہیں ۔ سندھ اسمبلی میں اپنے دفترمیں پیپلزپارٹی کی صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے نثارکھوڑوکا کہنا تھا کہ سندھ میں آئندہ تین ماہ میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کرلیں گے پارٹی چیئرمین کی ہدایت پرصوبے بھرمیں سینئرکارکنان اورسابق عہدیداروں سے تنظیم سازی پرمشاورت ہوگی اوران سے تجاویز لی جائیں گی۔
انہوں نے کہاکہ تنظیم سازی کے لیے صوبے بھرسے ملنے والی تجاویز پارٹی چیئرمین کوپیش کی جائیں گی اوروہ تنظیم سازی سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے۔(جاری ہے)
نثارکھوڑوکا کہنا تھا کہ تنظیم سازی کے لیے ہرضلع کی جنرل باڈی کا اجلاس بلاکر نئے عہدیداروں کے لیے تین تین نام تجویز کیے جائیں گے اوریہ نام جنرل باڈی کی سفارشات کے ساتھ بلاول بھٹوکوپیش کردیے جائیں گے ۔
انہوں نے کہاکہ پارٹی کے ناراض کارکنان سے بھی رابطہ کریں گے اورانہیں ایک بارپھرپارٹی میں فعال ہونے کا موقع دیا جائے گا ۔ ملکی سیاسی صورتحال پربات کرتے ہوئے نثارکھوڑوکا کہنا تھا کہ لندن میں کوئی نیا میثاق جمہوریت نہیں ہورہا ہے اس لیے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ملک میں موجود ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی میں کوئی دھڑے بندی نہیں ہے نہ ہی کوئی پیپلزپارٹی میں دھڑے بندی کرکے اسے ختم کرسکتا ہے۔ اس سے پہلے سندھ میں پیپلزپارٹی کی تنظیم سازی کے لیے قائم کی جانے والی صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس نثارکھوڑوکے دفترمیں ان کی صدارت میں منعقد ہوا،اجلاس میں ایم این اے نفیسہ شاہ ، مشیراطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو اورسید مراد علی شاہ اورراشد ربانی نے شرکت کی۔ اجلاس میں سندھ بھرمیں تنظیم سازی اورنئی رکنیت سازی سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے اجلاس میں سندھ بھرمیں تنظیم سازی کا عمل تین ماہ میں مکمل کرنے پراتفاق کیا گیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزارت مذہبی امور کے زیر انتظام 39 واں سالانہ مقابلہ حفظ قرآن و حسن قرأت شروع
-
لیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی ،4 بجلی چور گرفتار
-
10کلو آٹے کی قیمت میں 500سے 600روپے تک کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے‘وزیر خوراک پنجاب
-
لاہور میں کم عمر گھریلو ملازمہ سے متعدد بار زیادتی، ملزم گرفتار
-
وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین کی بکنگ کا ڈیٹا ’’پاک حج ‘‘موبائل ایپ پر لوڈ کردیا
-
روٹی کی نئی قیمتوں کیخلاف درخواست، ڈی سی اسلام آباد و ایڈووکیٹ جنرل طلب
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کی ملاقات
-
مانسہرہ پولیس کی کارروائی ، دو منشیات فروش گرفتار
-
’’یوم تکبیر ‘‘ 28مئی کو جوش و خروش اور ملی جذبہ کے ساتھ منایاجائے گا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.