ڈاکٹرعاصم حسین کے خلاف دہشت گردوں کے علاج سے متعلق کیس کی سماعت 30اپریل تک ملتوی
پیر 18 اپریل 2016 19:33
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اپریل۔2016ء) انسدا دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ڈاکٹرعاصم حسین کے خلاف دہشت گردوں کے علاج سے متعلق کیس کی سماعت 30اپریل تک ملتوی کردی ہے ۔جبکہ مفرور ملزم سلیم شہزاد کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں ۔پیر کو سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کے سہولت کاری کیس میں نامزد سلیم شہزاد کے علاوہ تمام ملزمان کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دران ایم کیو ایم اورپاک سرزمی پارٹی کے رہنما ایک ہی کمرہ میں موجود تھے ۔ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی، نامزد میئر وسیم اختر، پیپلز پارٹی کے عبدالقادر پٹیل اور پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائمخانی بھی پیش ہوئے ان کے ساتھ رضا ہارون اور مصطفی کمال بھی عدالت پہنچے جس کی وجہ سے کمرہ عدالت میں جگہ کم پڑگئی۔(جاری ہے)
عدالت کے باہرایم کیو ایم اور پاک سر زمین پارٹی کے رہنماں کا بھی آمنا سامنا ہوا تو وسیم اختر نے طنز کیا کہ یہ لوگ اس قابل نہیں کہ ہاتھ ملایا جائے۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ کیس سے متعلق بعض کاغذات غائب ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کاغذات ملنے تک ڈاکٹرعاصم کی ضمانت کی درخواست کی سماعت نہیں ہوسکتی۔ جب تک تمام کاغذات نہ آجائیں ہم ضمانت نہیں دے سکتے۔ سماعت30 اپریل تک ملتوی ہوگئی۔ مفرور ملزم سلیم شہزاد کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.