بزنس خواتین کی فلاح و بہبودکے لئے وویمن چیمبر ہاؤس میں سیمینار کا انعقاد
منگل 19 اپریل 2016 18:51
پشاور۔19اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 اپریل۔2016ء )وویمن چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے بزنس خواتین کی فلاح و بہبود اور اُنہیں پایہ دار معاشی ترقی کے حوالے سے معلومات کی فراہمی کیلئے منگل کے روز وویمن چیمبر ہاؤس میں سیمینار کا انعقاد کیاگیا ۔سیمینار میں وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر ناصرہ لغمانی وویمن چیمبر کی سرپرست اعلیٰ مسز فطرت الیاس بلور وویمن چیمبر کی نائب صدر شمامتہ الامبر وویمن چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کی اراکین اور SDPI کی جانب سے سعدیہ اور شہر یار حق سمیت اُن کی ٹیم کے اراکین بھی موجود تھے ۔
ایس ڈی پی آئی کی ٹیم کے اراکین نے وویمن چیمبر کے عہدیداروں اور ممبران کو ادارے کی کارکردگی سے متعلق اہم معلومات فراہم کیں اور بزنس خواتین کی معاشی ترقی کیلئے ادارے کی جانب سے اٹھائے جانیوالے اقدامات سے آگاہ کیا ۔(جاری ہے)
وویمن چیمبر کی سرپرست اعلیٰ مسز فطرت الیاس بلور اور وویمن چیمبر کی صدر ناصرہ لغمانی نے ایس ڈی پی آئی کی جانب سے بزنس خواتین میں شعور اجاگر کرنے اور اُنہیں کاروبار ی معاملات سے متعلق مختلف امور پر ٹریننگ اور معلومات دینے کے عمل کو سراہا اور کہا کہ وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایس ڈی پی آئی کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا کی بزنس خواتین کی معاشی ترقی کیلئے اقدامات اٹھائے گا او ر اس مقصد کے لئے خواتین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا ۔
اس موقع پر مختلف علاقوں سے آئی ہوئی بزنس خواتین نے درپیش مسائل کا تفصیل سے ذکر کیا اور ان کے حل کیلئے سفارشات پیش کیں۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.